وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی۔گزٹیڈآفیسرزکے یتیم بچوں کا سکالر شپ20سے 50ہزارروپے سالانہ کردیاگیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکام کے مطابق نان گزٹیڈسرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لئے سکالرشپ 10ہزارروپے مقرر جبکہ نان گزٹیڈسرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے میٹرک تک سالانہ سکالرشپ15سوسے بڑھاکر5ہزارروپے کردیاگیا،گزٹیڈآفیسرزکے بچوں کی شادی گرانٹ40ہزار سے بڑھا کرڈیڑ ھ لاکھ روپے کردی گئی،نان گزٹیڈملازمین کے بچوں کو شادی کے لیے گرانٹ15ہزارکے بجائے ایک لاکھ روپے ملے گی۔
ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ جبکہ گریڈ 1تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے کر دی گئی۔ سمری وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور کر دی ، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس پر عملدآمد شروع ہو جائیگا۔