تخت بھائی پو لیس کی بروقت کارروائی

(عبداللہ – پریس رپورٹر )

تخت بھائی سرکل لوند خوڑ پو لیس کے حراست میں /151 107کے

ملزمان اور پو لیس کانسٹیبلز پر لاٹھیوں سے بھرے بازار میں حملہ

کرنے والوں کو غنڈہ گردی مہنگی پڑگئی۔ تخت بھائی پو لیس نے

بروقت کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لئے۔جبکہ 3 اسلحہ

سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلا عات کے مطابق پیر کے روز

لوند خوڑ پو لیس کے دو کانسٹیبل خالد بیلٹ نمبر 1125، سیف اللہ

بیلٹ نمبر1036 نے مستورات کے تنا زعے پر ہاتھا پائی کرنے کے الزام

میں گرفتار ملزمان خالد خان، فضل خان پسران جعفر خان ساکنان

گلشن آباد لوند خوڑ کو دفعہ 107/51میں چالان کرنے کے لئے

پرائیویٹ پک اپ گاڑی میں ایم او ڈی مردان کی عدالت میں پیش

کرنے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں سبزی منڈی کے سامنے ملاکنڈ

روڈ تخت بھائی پر دو ایکس ایل آئی موٹر کاروں میں سوار لاٹھیوں

اور اسلحے سے لیس ملزمان نے پک اپ گاڑی کا زبردستی راستہ روک

کرگاڑی میں سوار 107کے ملزمان اور پو لیس کانسٹیبلوں پر لاٹھیوں

کے واراور فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران بازار میدان جنگ بن گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس اسٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ

او نور محمد خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر

پہنچ کر غنڈہ گردی کرنے والے ملزمان خان غالب، سعید، عمران،غلام

حبیب پسران سید حبیب اور اعظم ولد اکبراعظم ساکنان ٹکر کو موقع

پر گرفتار کر لئے۔ جبکہ ان کے تین ساتھیوں عثمان ولد نظام، قیصر

ولد نا معلوم اور جواد ولد غلام حبیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تخت بھائی پو لیس نے زخمی پو لیس کانسٹیبلز خالد اور سیف اللہ

کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف دفعات

324/353/337A(1)/148/149 کے تحت مقدمات درج کرکے انکے

خلاف مزید تفتیش اور فرارہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے

کوشش شروع کردی۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شیرگڑھ ہاتھیان میں ایک فیسٹول کا انعقاد

منگل ستمبر 1 , 2020
( پریس رپورٹر عبدالله ) شیرگڑھ ہاتھیان میں جشن آزادی کی ایک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: