کمشنر گوجرانوالہ اور آر۔پی۔او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا کا نارووال کا دورہ

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محرم

الحرام کے انتظامات کو چیک کرنے کے لیے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

محترم سید گلزار حسین شاہ اور آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا

نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نارووال کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نارووال

محترم شاہد زمان لک اور زوالفقار احمد ڈی پی او نارووال نے محرم

کے حوالے سے ڈی سی آفس میں قائم سکیورٹی کیمروں کے بارے میں

بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بتایا کہ کنٹرول

روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے

گئے ہیں اور جلوس کی براہ راست منیٹرنگ کی جاتی تینوں

تحصیلوں بشمول پولیس موبائل پر 91 سی سی ٹی وی کیمرے نصب

کئے گئے ہیں – بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال نے کمشنر گوجرانوالہ کو

کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام محکمے ایک

دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے میونسپل سروسز کی فراہمی

کو ممکن بنارہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا مجالس عزاء،جلوس روٹس

کی صفائی کا عمل ،جراثیم کش سپرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر تشکیل دیا گیا ہے طبی

مراکزصحت میں بھی عملہ الرٹ ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے

ذریعے تمام صورت حال کو مانیٹرکیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر وہ خود انتظامات کی مانیٹرنگ کررہے

ہیں تاکہ محرم الحرام کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایاجاسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ضلع ایک مثالی اور پرامن ضلع ہے الحمد

للہ نارووال میں تمام مسالک آپس میں بھائی چارے کی فضا کو قائم

رکھے ہوئے ہیں بعدازاں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او

گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او نارووال نے پیس

کمیٹی کے ممبران کے ساتھ امام بارگاہ گلستان زہرہ کا دورہ کیا۔

p style=”text-align: center;”>
خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کھپرو میں بارش کی تباہ کاریں

اتوار اگست 30 , 2020
کھپرو (عبید اللہ خان پریس رپورٹر) کھپرو میں بارش کی تباہ کاریں ۔۔میرے شہر کا حال تو نہ پوچھ رو پڑے گا۔ #کھپرو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش 320 ملی میٹر ریکاڈ کی گئی جس کی تبھائی نے کھپرو کو بہت بڑا نقصان پر لا کر کھڑا کر دیا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: