میلسی : پرائیویٹ سکول سربراہ کا انوکھا فیصلہ

میلسی(بیوروچیف )

پرائیویٹ سکول سربراہ کا انوکھا فیصلہ،احتجاج کے لیے لاہور جانے

کا خرچہ غریب اساتذہ کی تنخواہوں سے کاٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق

گزشتہ دنوں لاہور میں پیف پارٹنر ز نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

کے اعلیٰ افسران کے خلاف مال روڑ لاہور پر اپنے مطالبات کے حق میں

احتجاج کیا تھا۔اس احتجاجی پروگرام میں میلسی سے تعلق رکھنے

والے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے چلنے والے ایک

پرائیویٹ سکول کے سربراہ نے بھی شرکت کی تھی۔اب فاؤنڈیشن

جی جانب سے ملنے والے چیک آتے ہی اس نے اس احتجاجی پروگرام

پر جانے کا خرچہ پانچ سو روپے فی استاد ان غریب اساتذہ کی

تنخواہوں سے کاٹ لیا ہے۔اساتذہ کے احتجاج پر انہیں سکول سے فارغ

کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے خاموش کرا دیا۔ایک استاد نے اپنا نام

ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کا انکشاف کیا اور سکول سربراہ

کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خان پور : عوامی شکایات پر سخت ایکشن

منگل اگست 25 , 2020
حبیب بلوچ خان پور : اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ کا عوامی شکایات پر خان پور شہر کی متعددجگہوں پر سخت ایکشن خان پور : جی ہاں بلکل آج خان پوردین پور چوک پر غیر قانونی بس اڈا قائم کرنے پر بس مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئےدین پور چوک […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: