حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے

(محمد طفیل – ڈسٹرکٹ رپورٹر)

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے

ایس او پیز کا نوٹیفکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جاری کیا

محرم الحرام کی میں مجالس اور جلوسوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز ہر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

شرکاء کسی بھی چیز بالخصوص سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتن، ٹرالی، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

دوران ِ مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

جس ہال میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کوڑا بشمول ماسک کے تدارک کے لئے ڈھکن والے کوڑے دان لازمی ہوں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو۔۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

ضلعی انتظامیہ ذاکرین کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام لازمی کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

مجالس میں ذاکرین کے لئے ماسک یا فیس شیلڈ کا انتظام کریں یا ترجیحاً ٹرانسپیرنٹ شیٹ نصب کریں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

کھانسنے، چھینکنے کے دوران رومال، ٹشوپیپر کا استعمال یقینی بنائیں یا بازو سے منہ کو ڈھانپ لیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

مجلس ہال کو کل گنجائش کے 50 فیصد سے زائد پر نہ کریں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

زیادہ استعمال ہونے والے کمروں یا ہال میں مجلس کا انتظام کرنے کی صورت میں مناسب وینٹیلیشن سسٹم کا لازمی انتظام کیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کھانسنے، چھینکنے یا ماسک کو ہاتھ لگانے کے فوری بعد ہاتھ دھوئیں یا سینی ٹائز کریں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

یاد رکھیئے کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

6 فٹ کے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے مجالس کی حدود میں نشانات لگائیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

ہاتھ ملانے، بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیزکریں اور آپس میں ماسک کا تبادلہ ہرگز نہ کریں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تنگ اور بند ہال، عمارتوں کی بجائے کھلی جگہ پر مجالس کا اہتمام کریں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

مجالس کا دورانیہ 1 گھنٹے تک محدود رکھیں، ذوالجناح کے جلوس کے اوقات کار متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مقرر کریں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

سماجی فاصلے کو برقرا ررکھنے کے لئے رضاکار تعینات کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

رضاکار یقینی بنائیں کہ مجالس میں داخلہ باقاعدہ قطار کی صورت میں ہو۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تنگ گلیوں، جگہوں میں جلوس کے شرکاء گروہ کی صورت میں اکٹھے ہونے سے گریز کریں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

مجالس میں بچوں، بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کی شمولیت ممنوع ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

یو م ِ عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ مجالس، ریلیوں میں صفائی ستھرائی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

ہال میں قالین وغیرہ ہرگز نہ بچھائیں، ضرورت کے تحت ڈس انفیکٹ کی گئی پلاسٹک شیٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

ماتم داروں کے لئے نیاز کو ڈبوں مین پیک شدہ تھیلیوں میں بانٹیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان

موقع پر کھانے کی بجائے عزاداروں کو نیاز گھر لے جانے کی ہدایات دیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

ہر مجلس کے بعد صفائی ستھرائی، احاطے کی ڈس انفیکشن کا خصوصی خیال رکھا جا ئے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

ماتم داری اور زنجیر زنی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء (چین، چاقو، چھری، زنجیر) کا مشترکہ استعمال ہرگز نہ کریں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں، گیٹ، فرنیچر، بنچیز، ہینڈلز، واش بیسن، ٹوائلٹس کو بار بار صاف اور سینٹائز کیا جائے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں مجالس کا اہتمام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

صفائی کا عملہ مکمل حفاظی کٹ (گلوز، ایپرن، لانگ بوٹ، ماسک، گوگلز اور ہیڈ کور) کا استعمال لازمی کریں گے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

تولیہ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء آپس میں تبدیل نہ کریں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

مجالس میں عزاداروں کو شبیہ ذوالجناح، علم، پالکی اور دیگر چیزوں کو چھونے کی بجائے متبادل طریقہ اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

تمام داخلی مقامات پر عزاداروں کا تھرمل ا سکینرسے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

مجالس میں صرف ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو، ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں، تما م ہالزمیں وینٹیلیشن کا مناسب انتظام یقینی بنا ئے گا۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

مجالس اور ہالز کیداخلی راستوں پرکورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرکی اسٹینڈیزلگائی جائیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

مجلس انتظامیہ /ذاکرین حضرات ہر مجلس کے ابتدائی 5 منٹ کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

ذاکرین حضرات عزاداروں کوماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال، 6 فٹ کا فاصلہ برقرا رکھنے کے حوالے سے آگاہ کریں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

بوقت ِ ضرورت رابطے کے لئے مجالس کے قریبی ہیلتھ فیسیلٹی، ڈاکٹر اور ایمبولنس سے اشتراک کریں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان

یاد رکھیئے کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر۔

یہ خبر (محمد طفیل – ڈسٹرکٹ رپورٹر) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیہ کے اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل صاحب کا احسن اقدام

پیر اگست 24 , 2020
لیہ(میڈیا رپورٹر سعید خان) لیہ کے اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل صاحب کا احسن اقدام معذور افراد کے لیے اپنے دفتر کے باہر ویل چیئر کا انتظام کر دیا تاکہ معذور افراد جو شیکایت یا کوئی مسلئہ لے کر آتے ہیں ان کو کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے. […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: