راولپنڈی : شمس الحسن – ڈیجیٹل جرنلسٹ کی نیوز رپورٹ

( شمس الحسن – ڈیجیٹل جرنلسٹ )

راولپنڈی

(۔ ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون نصیر آباد تھانے

میں تعینات سب انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت،بد عنوانی اور غیر

اخلاقی حرکات کے خلاف داد رسی کے لئے سی پی او آفس پہنچ گئی

واقعات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے محلہ آباد ڈاکخانہ

چاکرہ کی رہائشی خاتون گل خندانہ نے سی پی او کو دی گئی

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 5اگست2019 کو اس کے شوہر

محمد اعظم خان کا انتقال ہوا جبکہ اس کے سوتیلے بچے اور سوکن

سوات سے شفٹ ہو کر زبردستی ان کے گھر سکونت پذیر ہو گئے اور

اسے میرے شوہر کے گھر سے نکالنے کے لئے مختلف ہتھ کنڈے

استعمال کرنے لگے دریں اثنا اس کی سوتیلی بیٹی نے 15پر جھگڑے

اور بھائی کے مبینہ اغوا کی جھوٹی کال کی جس پر متعلقہ اے ایس

پی نے انکوائری کی اور کال جھوٹی ثابت ہونے پر متعلقہ تھانے کو

مقدمہ کے اندارج کا حکم دیا اس پر سائلہ مقدمہ کی مدعیت کے لئے

تھانے گئی لیکن وہاں تعینات سب انسپکٹر وحید اقبال نے مقدمہ درج

کرنے کی بجائے سائلہ سے بد اخلاقی شروع کر دی اسے مختلف

جگہوں پر آنے کا کہا اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی متعدد بار

تھانے کا چکر لگانے کے باوجود مقدمہ کا اندارج ملاقات سے مشروط

کر دیا تاہم گزشتہ روز سائلہ نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی سے اپیل

کی ہے کہ اسے جان اور عزت کا تحفظ دلایا جائے اور عوام کے جان و

مال و عزت کے محافظ پولیس جیسے ذمہ دار ادارے میں موجود

ایسے لوگوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی۔


یہ خبر (شمس الحسن – ای این این نمائندہ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیک آباد : عبد الباقی - ای این این نمائندہ کی نیوز رپورٹ

پیر اگست 24 , 2020
( عبد الباقی – ای این این نمائندہ ) جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ کا شھادت حضرت عمر فاروق رضہ کانفرنس خلیفہ عبد الغفار طاہری کی صدارت میں انقعاد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے برانچ فیملی لائن مین سینئر رہنما خلیفہ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: