ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد

مردان (عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان)

ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی،ٹی ایم اے، ڈی ایچ او ھیلتھ،واپڈا، 1122 سمیت سیکورٹی ایجنسیز کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پٹی کمشنر مردان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہیے جسکے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش ،فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والی تکاریر وغیرہ اور امام بارگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔اسکے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر سول اداروں مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ضلع مردان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ، انہوں نے متعلقہ محکموں کہ افسران کو ہدایت دی کہ محرم کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیےاور منتخب راستوں کی صفائی ستھرائی، جنریٹر کت ساتھ ساتھ لائٹنگ کے بہتر انتظامات بھی کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے جلوس ومجالس کے لئے شہر میں متبادل راستے کھولے جا رہے ہیں جس کی بدولت شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا مذید بتایا کہ ضلع میں فول پروف سیکورٹی کے مکمل انتظامات کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر ضلع کے ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی، ہیلتھ، اور دیگر اداروں کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مدد کی اپیل

ہفتہ اگست 22 , 2020
مردان (عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان) فضل وحید سکنہ ہاتھیان محلہ غریب آباد عرصہ دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہا ہیں، فضل وحید پیدائشی طور پر ایک ٹانگ سے معذور ہے لیکن معذوری کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، آپ سب مخیر خواتین و حضرات سے اپیل […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: