ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس

( دل شاد – ای این این نمائندہ )

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس

تھانہ صدر گوجرہ۔جعلی سونا بنانے والے اور گن پوائنٹ پر رقم

چھیننے والے ڈکیت گینگ کے5ارکان سرغنہ سمیت گرفتارملزمان سے

چھینی گئی رقم 4لاکھ20ہزار روپے، اسلحہ اور جعلی سونا برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے

20.07.2020کی شب چک93ج ب علاقہ تھانہ گوجرہ کے قریب کار

سوار2افراد سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 20ہزار روپے نقدی چھیننے کی

واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا

اور ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیاجس کی

بابت مقدمہ نمبر543/20تھانہ صدر گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔

اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد

کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر گوجرہ مظہر تبسم ایس آئی معہ

امیر صفدر اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی

جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی

اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے

ساتھ ادا کرتے ہوئے واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے5ارکان کو

سرغنہ سمیت مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے گرفتار کیا جن میں 1۔

سرغنہ گینگ علی حیدر ولد عبد المجید قوم راجپوت سکنہ نیو ماڈل

ٹاؤن گوجرہ2۔محمد فرحان ولد عبدا لرشید قوم راجپوت سکنہ شاہ

عالم کالونی گوجرہ 3۔محمد وسیم ولد محمد اقبال قوم راجپوت

سکنہ نیو پلاٹ گوجرہ4۔محمد عثمان ولد محمد طفیل قوم راجپوت

سکنہ محلہ محمد پورہ ٹوبہ5۔محمد اشفاق عرف شیرا ولد محمد

اقبال قوم بٹ سکنہ95ج ب گل گوجرہ شامل ہیں ملزمان کے قبضہ

سے(ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی رقم(4لاکھ 20ہزار روپے،3عدد

پسٹل30بور،1عدد گن 244بور) برآمدہوئی۔

ملزمان1تا 3 علی حیدر،محمد فرحان اورمحمد وسیم نے دوارن

انٹیروگیشن مزید انکشاف کیا وہ جعلی سونا بھی تیار کرتے ہیں اور

نوسر بازوں کو دیتے ہیں جو سادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں

جس پر پولیس ٹیم نے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر

چک363باہمنی والا میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کرائے کے مکان

میں سے جعلی سونا بنانے والے آلات1عدد پریس مشین چالو حالت

میں،9عدد ڈائیاں دھاتی مختلف نمونہ جات،پتیاں خام پیتل

وزنی30کلو،پیتل سکریپ شدہ تقریبا50کلو اور 6کلو تیار شدہ جعلی

سونابرآمد کیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر588/20تھانہ

صدر گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔


یہ خبر ( دل شاد – ای این این نمائندہ )نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حویلی کورنگا : دو فریقوں میں تنازعہ

جمعہ اگست 21 , 2020
حویلی کورنگا : (کرائم رپورٹر مہر حسنین علی شیخانہ) ۔حویلی کورنگا کے نزدیک موضع شیخو پورا میں تین دن پہلے زمین کا دو فریقوں میں تنازعہ چل رہا تھا وہ رقبہ کملانہ برادری کا تھا کملانہ برادری نے یہ رقبہ اپنے ہی ایک برادری کے بندے کو ٹھیکہ پے دے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: