بھکر : محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کیلئے جامع سیکیورٹی پلان جاری

بھکر() نمائندہENN امان اللہ کلیم

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر بھکر پولیس

نے محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کیلئے جامع

سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ پلان کے مطابق ضلع بھر میں کل

1478 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 297 جلوس برآمد کیے جائیں

گے۔ امام بارگاہ،جلوسوں اور دیگر جگہوں کی سیکیورٹی کیلئے 1200

سے زائد پولیس افسران و ملازمان تعینات کیے جارہے ہیں۔ شیڈول

میں شامل تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کیلئے پولیس اہلکاران کی

بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ کیٹگری۔A کے جلوسوں اور امام

بارگاہوں پر سپیشل پولیس کے علاوہ ضلع پولیس کی بھاری نفری

تعینات کی جائیگی۔ مجالس و جلوس میں زیادہ رش والی جگہوں پر

فزیکل چیکنگ کے علاوہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب

کیے جائیں گے جبکہ تمام جگہوں پر میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال ضروری

قرار دیا گیا ہے۔ مہتمم حضرات کو خصوصی تاکید کی گئی ہیں

عزاداران کی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کیلئے پروگرام کی جگہ سے کافی

فاصلے پر پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف

سے مختلف مکاتب فکر کے شعلہ بیان 64 علماء و واعظین پر بھکر

داخلے پر پاپندی عائد کی گئی ہے جن میں اہل تشیع کے 22، دیوبند

مسلک کے 33، بریلوی مسلک کے 08 اور اہلحدیث مسلک کا 01 مقرر

شامل ہے۔ جبکہ ضلع بھکر کے رہائشی 36 مقررین پر زبان بندی کے

احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں بریلوی مسلک کے 2، اہل تشیع

کے 20 اور دیوبند مسلک کے 14 مقرر شامل ہیں۔ ان اقدامات کا

مقصد ضلع کے امن کو قائم رکھنا اور نفرت پھیلانے والوں کو روکنا

ہے۔

ڈی پی او بھکر نے انتظامات کے حوالے سے مزید اظہار خیال کرتے

ہوئے کہا کہ بھکر پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے

ہوئے پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ جلوس و مجالس کی

سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ پوائنٹ ڈیوٹی پر اہلکاران کو

مامور کرنے کے علاوہ تمام علاقوں کو مزید حصوں میں تقسیم کرکے

نگرانی کیلئے پولیس افسران کو مامور کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے

دوران تھانے کی گاڑیاں اور ایلیٹ پولیس فورس گشت کے فرائض

سرانجام دیں گی۔ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس بھی ضلع

پولیس کی معاونت اور روڈ کلیئرنس کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

پولیس لائنز بھکرمیں ریزو فورس ترتیب دی گئی ہے جو کسی بھی

ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پرپہنچے گی۔ جلوسوں

کے دوران ملحقہ راستوں کو سیل کردیا جائیگا جبکہ جلوس کے فرنٹ

اور عقب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ تمام ایس

ایچ او ز اپنے علاقے میں ہونے والے جلوس و مجالس کے پروگرامز کی

ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور پولیس ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔

تمام ایس ڈی پی او اپنے سرکل میں وزٹ کریں گے اور ڈیوٹی چیک

کریں گے۔ ڈی پی اوبھکر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران

وہ ذاتی طور پر تمام علاقوں میں نکالے والے جلوس اور منعقد کی

جانے والی مجالس کی سیکیورٹی چیک کریں گے۔ ضلع میں اوور آل

صورت حال کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں

فوری ایکشن لینے کیلئے ڈی پی او آفس بھکر میں کنٹرول روم قائم

کیا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔بین

الاضلاعی چیک پوسٹس اور بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر

چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام مسافروں کی بائیو میٹرک

ویری فیکشن اور گاڑیوں کی سکریننگ عمل میں لائی جارہی ہے۔

دریائی چوکیات کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ تمام پتنوں کی بہتر

نگرانی کی جائے اور دریاسندھ کے ذریعے ہونے والی نقل و حمل میں

مانیٹر کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف ایریاز میں

خفیہ کیمروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا تاکہ بہتر طور پر

مانیٹرنگ عمل میں لائی جاسکے۔عوام الناس، سول سوسائٹی اور

میڈیا نمائندگان کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلع کے امن و امان کیلئے

اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ نفرت پھیلانے والوں کی سختی سے حوصلہ

شکنی کی جائے۔کسی بھی مشکوک شخص، سرگرمی یا خطرے کی

اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی جائے۔


یہ خبر (امان اللہ کلیم نمائندہENN ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھرپارکر : تھرکول میں بھرتیاں

جمعہ اگست 21 , 2020
(عبداللہ – ڈپٹی بیوروچیف) *تہرپارکر میں تہرکول میں بہرتیاں آئی ہیں تہرپارکر ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے ان کا حق ہے ہزاروں پڑہے لکہے ڈگریاں یا فتح بے روزگار نوجوان نسل تباہی کے کنارے پر کہڑا ہے دس سال سے گورنمنٹ نے کوئی نوکریاں نہیں دی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: