جدید نظام کے باوجود ہزاروں آبادی تک جانے والے کچی سڑک عوام کی طویل پریشانی کا سبب

مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیوز مردان)

جدید نظام کے باوجود ہزاروں آبادی تک جانے والے کچی سڑک عوام

کی طویل پریشانی کا سبب ہے۔

متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں۔عوامی مطالبہ۔۔

تخت بھائی ( )

تخت بھائی پی کے 54 یو سی ساڑو شاہ کے نرئ ولہ بائی پاس روڈ پر

فاروق اباد سے مشرقی طرف ایک کیلومیٹر سے کم فاصلے پر حاجی

میرحسن خان کلے روڈ عرصہ سے کچہ چلا آرہا ہے۔جو مگو کلے۔حاجی

لعل سید کورونہ۔گل ولی کلے۔صمود کلے۔غونڈو کلی۔خورو کلے وغیرہ

دیہاتی علاقوں تک جانے والوں کا واحد سڑک ہے۔جس کے اردگرد

ہزاروں آبادی ہیں۔موجودہ دور میں بلکل کچہ ہونے سے علاقے کے

عوام کو آئے روز مشکلات پیش آرہی ہے۔خاص کر برساتی بارشوں سے

دوسرے علاقوں سے رابطہ مکمل کٹ جاتا ہے۔علاقے کے عوام نے اس

بارے متعلقہ اداروں سے بلا تاخیر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مشہور

سماجی ورکر اور ممتاز قانون دان حضرت عثمان خان ایڈوکیٹ نے

میڈیا کو بتایا۔کہ عرصہ سے علاقے کے ہزاروں مکین سڑک کی پختگی

کیلئے چیخ و پکار کر رہے ہیں۔لیکن ابھی تک اس یتیم سڑک کو پختہ

کرنے میں کوئی عملی پیش رفت نہ ہوسکی۔خاص کربارشوں کے

دوران اور گرمیوں میں گرد و غبار سے اس پر چلنا مشکل ہوتا ہے۔

خواتین بچوں طلبہ وطالبات مریضوں کو آئے روز ٹریفک کے مسائل

پیش آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سڑک کے دونوں طرف کے کاشتکاروں

کو تیار فصل منڈیوں تک لے جانے میں شدید روکاوٹیں پیدا ہوکر مالی

نقصانات اٹھانے کا موجب بنتے جارہے ہیں۔انھوں نے ارکان اسمبلی

متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے داد رسی کا مطالبہ کردیا۔تاکہ

موسم سرما سے قبل سڑک کی پختگی کا کام مکمل ہوسکے۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آر ایچ سی پکالاڑاں کے ملازم پر تشدد کی کاروائی نہ ہونے کے خلاف احتجاج

جمعرات اگست 20 , 2020
(محمد زبیر اختر مغل سٹی کرائم رپورٹر ) آر ایچ سی پکالاڑاں کے ملازم پر تشدد کی کاروائی نہ ہونے کے خلاف پکالاڑاں سمیت دیگر تحصیل بھر کے ہسپتال کے عملے نے کام بند کرکے احتجاج شروع کردیا تفصیل کے مطابق کچھ دن قبل آر ایچ سی پکالاڑاں کے ملازم […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: