پیرمحل : نمائندہ – ملک دلشاد کی نیوز اپ ڈیٹ

(نمائندہ – ملک دلشاد)

پیرمحل/ قادیانی گرفتار

(اپ ڈیٹ)

علاقہ پیرمحل بڑے انتشار سے بچ گیا شعائر اسلامی اپنا کر خود کو

مسلمان ظاہر کرنے والا قادیانی فضل سعید پر مذہبی رہنماوں شہریوں

کے احتجاج کے بعد درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ

ملزم فضل سعید کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے دیگر ساتھیوں کی

گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

پیرمحل میں عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کرنے و شعائر

اسلامی اپنا کر ملزم نے خود کو مسلمان ظاہر کرنے کوشش کی تھی

ملزم کے اس عمل پر پیرمحل کے شہریوں اور مذہبی حلقوں میں

شدید غم و غصہ پایا گیا

ملزم کے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے اور گوشت تقسیم کرنے پر

مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے شہر میں بھرپور احتجاج کیا تھا

پیرمحل کے شہریوں نے قانون کا احترام کرتے ہوئے ملزم کے خلاف

تھانہ پیرمحل میں مذہبی شخصیت مفتی عابد فرید کی مدعیت میں

اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی تھی

پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے

کارروائی کی اور 298سی کے تحت مقدمہ نمبر 710/20 درج کرکے

ملزم فضل سعید کو گرفتار بھی کرلیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری

کیلئے چھاپے مارے چارہے ہیں جس پر شہریوں میں پائی جانے والی

غم و غصہ کی لہر کم ہوگئی ہے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج

کرنے اور گرفتاری ہونے پر شہری قدرے مطمئن نظر آرہے ہیں


یہ خبر (نمائندہ – ملک دلشاد) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گنج چوک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

جمعرات اگست 20 , 2020
( سجاول جمالی – ای این این نمائندہ ) آج گنج چوک میں بجلی کے خلاف احتجاج کے دوران۔ یہ خبر ( سجاول جمالی – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: