تحصیل میلسی : اجلاس

میلسی(بیوروچیف )

جمعیت علمائے اسلام (ف) تحصیل میلسی کا اجلاس،تنظیمی امور کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ

ضلعی امیر مولانا جمشید اقبال،جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود احمد کا خصوصی خطاب۔تفصیل کے مطابق جامعہ علی المرتضیٰ

میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ مقامی تنظیمی عہدیداران

نے بھی شرکت کی۔تنظیمی حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی مرکزی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کو مزید

مضبوط اور منظم کرنے کی کاوشیں زیر غور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے اپنے

خصوصی خطاب میں کہا کہ آج ہمارا ملک جس انتشار اور افراتفری کا شکار ہے اسے دور کرنے کے لیے تمام مذہبی قوتوں

کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر قومی سیاسی دھارے میں اپنا فعل کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن

کی شمولیت کے بغیر سیاسی بحران کو ختم نہیں کیا جاسکتااس موقع پر ضلعی سیکرٹڑی نشرو اشاعت محمد صدیق۔نائب امیر

ضلعی سید اطہر شاہ،مولانا نور محمد شاہین،مولانا ذکا ء اللہ مسعود،ڈاکٹر حافظ زبیر احمد،مولانا عبدالحکیم،مولانا مشتاق احمد

محبت پوری،مفتی ذوالقرنین،بھائی علی شان،خاد م جمعیت مولانا محمد طیب قاری عبدالغفار،قاری سراج احمد،محمد طاہر شاہ سمیت

دیگر کارکنان جمعیت موجود تھے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میونسپل کمیٹی میلسی کے اشتراک سے ایک نمائشی ہاکی میچ

بدھ اگست 19 , 2020
میلسی(بیوروچیف ) جشنِ آزادی ہاکی میچ شادی شدہ الیون نے جیت لیا،کنواروں کو چار گول سے شکست،شادی شدہ الیون کے کپتان علی حسین جاوید کے دو گول۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم ِ آزادی کے موقع پر اتفاق ہاکی کلب رجسٹرڈ میلسی کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی میلسی کے اشتراک […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: