ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ اسرائیل

(محمّد تنویراشرف بیورو چیف ساہیوال)

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین باقاعدہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیلی صدر رووین ریولین نے ابوظہبی

کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو یروشلم کے سرکاری دورے کی باقاعدہ دعوت بھی دے دی ہے۔تل ابیب سے پیر

سترہ اگست کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی صدر رووین ریولین نے اپنے ملک اور متحدہ عرب امارات کے مابین

معمول کے باہمی روابط کے قیام کے محض چند روز بعد ہی شیخ محمد بن زید النہیان کو دورہ اسرائیل کی دعوت دے دی

ہے۔صدر ریولین نے ابوظہبی کے ولی عہد کو بھیجے گئے اور عربی زبان میں لکھے گئے دعوت نامے کی ایک تصویر کے

ساتھ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”میں بہت پرامید ہوں کہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے

سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافے میں مدد ملے گی۔‘‘ساتھ ہی اسرائیلی صدر نے اپنی ٹویٹ میں یہ

بھی لکھا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے سے ‘ہمارے خطے کو آگے بڑھنے

میں مدد ملے گی‘ اور ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کے باشندوں کے لیے استحکام اور اقتصادی خوشحالی میں بھی اضافہ ہو گا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ابھی گزشتہ جمعرات تیرہ اگست کے روز ہی یہ اعلان کیا تھا کہ ان دونوں ممالک نے

امریکی ثالثی میں آپس میں معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل مقبوضہ مغربی

کنارے کے فلسطینی علاقے کے مزید حصوں کو اپنے ریاستی علاقے میں شامل کرنا بند کر دے گا۔متحدہ عرب امارات اسرائیل

کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا مجموعی طور پر چوتھا مسلمان، تیسرا عرب اور خلیج کا پہلا ملک ہے۔ ترکی، مصر

اور اردن اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ اور بھرپور سفارتی روابط پہلے ہی قائم کر چکے ہیں۔مسلم اکثریتی آبادی والے ممالک کی

ایک بہت بڑی تعداد نے اسرائیل کو ابھی تک باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین اس

معاہدے پر ایران اور ترکی سمیت کئی مسلم ممالک کی طرف سے شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے.


یہ خبر (محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خان پور : اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ کا شفیع فلور ملز کا اچانک دورہ

بدھ اگست 19 , 2020
(محمد زبیر اختر مغل سٹی کرائم رپورٹر) خان پور : اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ کا شفیع فلور ملز کا اچانک دورہ خان پور : آٹے کا سٹاک ،کوالٹی اور کوٹے کا ریکارڈ چیک کیا خان پور : آٹے کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: