تحصیل سوہاوہ کے گاؤں تتروٹ اور حسنوٹ سے لاکھوں سال پرانی جانورں کی باقیات دریافت

ڈومیلی:(محمد نبیل حسن)

ضلع جھلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں تتروٹ اور حسنوٹ سے لاکھوں سال پرانے جانوروں کی باقیات جن کو فوسلز

بھی کہا جاتا ہے دریافت ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اکبر خان کے طالب علم

فیصل فیاض نے یہ باقیات دریافت کی ہیں۔ ان میں ہاتھی گینڈا بائی سن گھوڑے زرافے ہرن بھیڑ بکریاں کے دانت اور سینگ

دریافت کیے ہیں یاد رہے کہ دانتوں اور سینگوں سے ہی پتہ چلتا ہے یہ جانور کس فیملی سے ہے اور اس سے یہ بھی پتہ

چلتا ھے موجود جو جانور ھیں ان میں اور ان میں کیا فرق ھے مثال کے طور پر آج سے لاکھوں سال پہلے گھوڑے کے

تین کھر تھے جبکہ آج کل دو کھر ھیں اسی طرح اس وقت شیروں کے دانت ھاتھوں کی طرح باہر کی طرح تھے جبکہ اب

ایسا نہیں ہے

اس موقع پر ہمارے نمائندے کو مقامی سماجی شخصیت چوہدری عابد حسین نے بتایا پچھلے بائیس سال سے یہ طالب علم

میرے پاس آتے رہتے ہیں اب تک پانچ ہاتھی کے دکھانے والے دانت جن کو ٹسک بھی کہتے ھیں میں علاقے سے نکال چکا

ھوں ان طلباء سے مل کر سب سے بڑا ہاتھی دانت پنجاب یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی کے ابوبکر فوسلز ڈسپلے سنٹر میں پڑا

ہے۔ جس کی لمبائی دس فٹ ھے جو کہ ھمارے گاؤں تتروٹ سے دریافت ہوا تھا اور یہ ایشیاء کا سب سے بڑا دانت ہے۔

جو کسی موزیم یا ڈسپلے سنٹر میں موجود ہو اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چند سال پہلے ہم نے ایک ہاتھی کا دانت

دریافت کیا تھا جو ہم پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں منتقل کیا تھا اس کو دیکھنے کے لیے وائس چانسلر صاحب بھی

تشریف لائے تھے اور علان کیا تھا کہ ہم ابوبکر فوسلز ڈسپلے سنٹر کی طرح ہم جہلم میں بھی فوسلز ڈسپلے سنٹر بنائیں گے

لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہو سکا ہم جناب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری جن کا تعلق خوش قسمتی

سے جہلم سے ہے ان سے اپیل کرتے ہیں ایسا ہی ڈسپلے سنٹر جہلم کمپیس میں ہونا چاہیے

اس موقع پر انہوں نے طلباء کے مسائل بھی بتاۓ کہ وہ ہم سے اکثر یہ گلہ شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ آپ کی گاؤں خاص

طور پر بڑاگواہ سے تتروٹ اور پدھری سے تتروٹ تک اسی طرح ان کا جو فیلڈ ایریا حسنوٹ سے لے کر کوتل کنڈ سڑک

بہتر ہو جائے اسی طرح کمنکیشن کا مسلہ بھی پیش آتا ھے۔


خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب حکومت کا بہترین اقدام

بدھ اگست 19 , 2020
( شمس الحسن – ڈیجیٹل جرنلسٹ ) کرپشن کے خاتمے کے حصول کیلیے مزید ایک قدم آگے، پنجاب حکومت کا بہترین اقدام پنجاب حکومت نے بلدیہ ایپ جاری کردی۔ آپ گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش کا اندراج ، فیملی ممبر کی وفات کا اندارج ، شادی یا طلاق کا اندراج […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: