مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

مردان: ( پریس رپورٹر عبدالله ENN NEWS )

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

تھانہ پارہوتی پولیس نے بین الاضلاعی موٹرسائیکل چورگروہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا۔

چوری کئے گئے 05 عدد موٹر سائیکل اورمختلف پارٹس بھی برآمدکرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پارہوتی کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رونما ہونے کا ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر

زاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔جس پرڈی

ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیرنگرانی تھانہ پارہوتی پولیس نے ایس ایچ او داود خان کی قیادت میں کامیاب کاروائی

کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے دوملزمان حامد علی ولدسبز علی اور شہزاد

عالم ولد مختیار عالم سکنہ یارحسین تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا

اعتراف کرلیا ہے اور انکی نشاندہی پر چوری کئے گئے 05عدد موٹرسائیکل اور دیگرمختلف قسم کے پارٹس برآمد کرلئے گئے

ہیں۔گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ مختلف اضلاع سے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد پارٹس میں تقسیم کرکے ان

پارٹس کو مختلف جگہوں پر فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی موٹرسائیکل چوری کے مقدمات

میں مطلوب ہیں۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بل کسر : گلی کا تعمیراتی کام مکمل

بدھ اگست 19 , 2020
چکوال ( عاطف منظور ۔ بیوروچیف ) بل کسر : صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر کی گرانٹس سے مین چوک سے سر پاک تک کنکریٹ گلی بنوانے پر ہمایوں خضر بھوڈا کے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت رانا فاروق نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس گلی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: