ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان

مردان: ( پریس رپورٹر عبدالله ENN NEWS )

تخت بھائی (مردان )

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان نے کہا ہے۔کہ واپڈہ کے اعلی حکام مقررہ شیڈول سے زائد بجلی کی

معطلی کا فوری نوٹس لیا کریں۔شدید گرمیوں میں بجلی کی بار بار معطلی سے معاشرتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ عوامی حلقے

کنڈا کلچر کے خاتمے اور بقایاجات کے سلسلے محکمے سے بھرپور تعاون کیا کریں۔کیونکہ واپڈا ہمارا ایک بڑا قومی ادارہ

ہے۔اور اس کے ملازمین ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔جو شدید گرمیوں میں بھی دن رات اپنے دستیاب وسائل کے مطابق ڈیوٹی

سرانجام دے رہے ہیں۔وہ اپنے دفتر علاقہ پیروصدو مدے بابا جلالہ تورڈھیر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بار بار

معطلی کے بارے علاقہ مشران سے باتیں کررہے تھے۔وفد میں سابق تحصیل نائب ناظم جاوید اقبال خان۔سابق ناظم ڈاکٹر حاجی

بشیر احمد۔سابق ناظم عمران خان مہمند۔اور دیگر مشران کے علاوہ ایس ڈی او

واپڈہ شیر گڑھ طیب جان تھانہ شیر گڑھ کے ایس ایچ او عبدالسلام خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررہ شیڈول سے اضافی

لوڈ شیڈیگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاھم بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں واپڈ اہل کاروں سے عوامی سطح پر

مکمل تعاون کیا جائےگا۔بعد میں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلا فہیم سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کے

حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تخت بھائی : تعمیراتی لنک روڈ کاافتتاح

بدھ اگست 19 , 2020
تخت بھائی(عبد اللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیو ز مردان) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور علی محمد خان ایڈو اپنے فنڈ سے یونین کونسل ساڑو شاہ سردار کلے میں پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کردہ تعمیراتی لنک روڈ کاافتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور علی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: