مرکزی انجمن تاجران ڈاہرانوالہ میں بڑی تبدیلی

ڈاہرانوالہ(نمائندہ خصوصی)

مرکزی انجمن تاجران ڈاہرانوالہ میں بڑی تبدیلی، پوری باڈی تبدیل کر دی گئی، نئی باڈی قائم، 30 دن میں نئے انتخابات

کروانے کا بھی اعلان، فیصلہ سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لیے کیا گیا، صدر حاجی شرافت نے پریس کانفرنس کر کے

تفصیلات جاری کر دیں، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ڈاہرانوالہ کے صدر حاجی شرافت علی نے اپنے اختیارات

کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کی مکمل باڈی تبدیل کر دی ہے، اور نئی باڈی تشکیل دے دی ہے، صدر حاجی

شرافت علی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 روز میں تمام شعبوں کے انتخابات کروا کر نئے اور ایماندار لوگ

آگے لائے جائیں گے، کسی کو بھی چور دروازے سے انجمن تاجران ڈاہرانوالہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

انجمن تاجران میں سیاسی مداخلت، قبضہ گروپ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، حاجی

شرافت علی نے سینکڑوں تاجروں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے لیے

مل جل کر کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ سابق باڈی کے سابق ممبران کسی قسم کا اجلاس بلانے اور کابینہ تشکیل دینے

کے مجاز نہیں ہیں، بوکھلاہٹ میں کیے گئے ان کے ہر عمل کو ڈاہرانوالہ کی تاجر برادری مسترد کرتی ہے، صحیح معنوں

میں کابینہ وہی ہو گی جسے تاجر خود ووٹ کے ذریعے چنیں گے، انہوں نے نئی باڈی کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق

محمد اکبر علی کو سرپرست اعلی، حاجی شرافت علی کو صدر، چوہدری نعیم خالد کو سینئر نائب صدر، چوہدری محمد سعید

کو نائب صدر، چوہدری کاشف ملتانی کو جنرل سیکرٹری، محمد اشفاق کو جوائیٹ سیکرٹری، ثاقب کفیل کو سیکرٹری اطلاعات

و نشریات اور محمد امجد کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا اور نئے عہدداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ہے،

یہ خبر (ڈاہرانوالہ . نمائندہ خصوصی) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سجاول جونیجو : احتجاجی مظاہرہ

بدھ اگست 19 , 2020
(سجاول جونیجو لعل بخش سٹی کرائم رپورٹر) سجاول جونیجو کے قریب گاؤں عرض محمد جلبانی کے رہواسیوں نے وارث ڈنو ماچی تہانے کے ایس ایچ او جاوید سانگرواور ڈی ایس پی رتوڈیرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جن کا کہنا تہا کے پولیس نے سات سالہ معصوم بچے اور بڑوں […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: