ڈی۔سی آفس نارووال میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی و بین المذاہب امن کمیٹی کا آجلاس‎

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

آج محرم الحرام کے حوالے سے کمیٹی روم DC آفس نارووال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی و ڈسٹرکٹ بین المذاہب امن کمیٹی

نارووال کا اھم و کثیرالمقاصد اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر نارووال محترم مہر شاھد زمان لک صاحب اور زیرسرپرستی

DPO نارووال چوہدری محمد ذوالفقار صاحب منعقد ہوا ۔جس میں تمام DSP صاحبان ۔AC صاحبان ۔تمام انٹیلیجنس اداروں کے

سربراہان ۔معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوھدری حافظ محمد ذوالفقار مہیس۔علامہ پیرمحمد تبسم بشیر اویسی۔علامہ پیرقاضی

محمد یعقوب رضوی ۔علامہ محمد سرور سلہریا۔علامہ قاری طلعت محمود جماعتی۔علامہ عطاء المصطفے رضوی۔شیخ ثائر علی۔

ڈاکٹر محمد طارق اپل۔حافظ عبدالمجید بٹ۔حاجی محمد الیاس بٹ۔سردار اندر جیت سنگھ۔ثمر ناظر اور دیگر احباب شریک ہیں۔۔

اجلاس میں طے پایا کہ محرم الحرام میں ایس او پیز کے تحت محافل ذکر امام حسین علیہ السلام ہوں گیں۔قانون کے مطابق

عملدرآمد ہو گا۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔رکشہ ۔چنگ چی۔گاڑی یا ریڑھی پر نوحہ و ماتم اور تقاریر کی

کیسٹ نہیں چلے گی۔سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ گا۔باہمی رواداری۔اتحاد و

یکجہتی اور صبر و برداشت کو فروغ دیا جاۓ گا۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔اس موقعہ پر ممبران امن کمیٹی نے امن

و امان اور بین المذاہب و بین المسالک ھم آہنگی کو بھرپور انداز میں فروغ دینے کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی۔آخر میں

ملک و ملت کی سلامتی و استحکام اور عشرہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔۔


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گزشتہ روز حضرو میں ہٹیاں، کا مرہ کینٹ اور حضرو کے نان بائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کیا

بدھ اگست 19 , 2020
حضرو اٹک (کرائم پورٹر امجد بیگ) گزشتہ روز حضرو میں ہٹیاں، کا مرہ کینٹ اور حضرو کے نان بائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نان بائیوں نے کہنا تھاکہ آٹا بہت مہنگا ہو گیا ہے اس لیے روٹی اور […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: