ملتان: آٹو پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور سول ایوی ایشن آگ بھجانے میں مصروف

ملتان میں آٹو پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور سول ایوی ایشن کی 17 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

نواب شہر آٹو پلازہ میں سپیئر پارٹس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں، دکانوں، ورکشاپس کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی تاہم آگ کی شدت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کر لی۔

چار گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال آٹو پلازہ میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو کے حکام کے مطابق مزید 2 سے 3 گھنٹے آگے پر قابو پانے میں لگ سکتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو

منگل اگست 18 , 2020
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی، آپ کے دباؤ کی وجہ سے ہم اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے، پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: