ٹھٹھہ:کینجھرجھیل میں کشتی الٹ گئی،ایک ہی خاندان کی9 خواتین اوربچی جاں بحق

کینجھر جھیل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کشتی الٹنے سے اس پر موجود افراد ڈوب گئے ان میں‌ سے 10 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تاہم باقی کو بچا لیا گیا ہے.

تفصیل کے مطابق چینیسر گوٹھ ہل ایریا کے ایک ہی خاندان کی 15 خواتین اور ایک بچی جھیل کے درمیان میں موجود نوری کے مزار سے لانچ کے ذریعے واپس آ رہے تھے کہ عین وسط میں کشتی الٹ گئی۔

افسوسناک حادثے میں تمام خواتین ڈوب گئیں جس میں سے سات کو بچایا گیا جبکہ 9خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہو گئیں، ان میں سے تین خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال ہہنچایا گیا۔

صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال ٹھٹھہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زندہ بچ جانے والے اور جاں بحق افراد کو ایدھی ایمبیولینسوں کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پپپلز پارٹی کے رہنما حمید پنھور اور پی ٹی آئی کے جاوید لطیف نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو کراچی منتقل کرانے کی نگرانی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھینجر جیل میں کشتی الٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس وقت ریسکیو ٹیم کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان ہوا جو بہت تکلیف کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملتان: آٹو پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور سول ایوی ایشن آگ بھجانے میں مصروف

منگل اگست 18 , 2020
ملتان میں آٹو پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور سول ایوی ایشن کی 17 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ نواب شہر آٹو پلازہ میں سپیئر پارٹس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں، دکانوں، ورکشاپس کو بھی لپیٹ میں لے لیا، […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: