بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بکھر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ژوب، موسی خیل اور بارکھان میں بھی باران رحمت متوقع ہے۔

بارش کے باعث جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹھٹھہ:کینجھرجھیل میں کشتی الٹ گئی،ایک ہی خاندان کی9 خواتین اوربچی جاں بحق

منگل اگست 18 , 2020
کینجھر جھیل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کشتی الٹنے سے اس پر موجود افراد ڈوب گئے ان میں‌ سے 10 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تاہم باقی کو بچا لیا گیا ہے. تفصیل کے مطابق چینیسر گوٹھ ہل ایریا کے ایک ہی خاندان کی 15 خواتین […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: