الخدمت فاٶنڈیشن جہلم کیجانب سے ڈومیلی کےعلاقہ کلرہ شریف میں بڑے نلکے کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن)

الخدمت فاٶنڈیشن جہلم کیجانب سے ڈومیلی کےعلاقہ کلرہ شریف

میں بڑے نلکے کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔سنگ بنیاد ڈاکٹر قاسم محمود

چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم نے رکھا۔کلرہ شریف میں

پانی کا شدید مسلہ درپیش تھاتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی

کے علاقہ کلرہ شریف میں درپیش پانی کے مساٸل کے حل کیلیے

الخدمت فاٶنڈیشن جہلم کی جانب سے بڑے بورنگ (نلکے)کا سنگ

بنیادرکھ دیاگیاہے۔جس کا سنگ بنیاد امیر جماعت ضلع جہلم

ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری نے رکھا۔اس موقعہ پر امیر جماعت

اسلامی یوسی ججیال سعید اسلم،خبیب سعید بلوچ صدر جے آٸی

یوتھ دینہ اوراسامہ مختار صدرجے آٸی یوتھ یوسی نگیال

موجودتھے۔یاد رہے کلرہ شریف اور اس کے ارد گرد کے دیہاتوں میں

پانی کا شدید مسلہ ہے۔مکین تالاب کا پانی پینے پر مجبور تھے۔علاقہ

مکینوں نے بتایا کہ واٹرسپلاٸی کا جو پانی دیاجاتاہے وہ گرمیوں

کےموسم میں دو دو دن بعد دیاجاتاہے۔گرمیوں میں پانی کا شدید

مسلہ ہوتاہے۔ہم دوردراز کے علاقوں سے پانی بھرکرلاتے ہے یا واٹر

ٹینکر منگواتےہے۔آج الخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم کی جانب سے بڑے

بورنگ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ہماری دعا ہے کہ یہاں پانی زیادہ آجاۓ

اور یہاں کے باسی پینے کے صاف پانی سے مفید ہوسکیں۔ہم الخدمت

اور جماعت اسلامی کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری

نے کہا جماعت اسلامی کے تنظیم الخدمت فاٶنڈیشن ملک بھر میں

غریبوں۔ بے سہارا۔یتیموں،بیواٶں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل

ہے۔کروناواٸرس کے دوران الخدمت فاٶنڈیشن نے متاثرہ لوگوں کی

بڑی مدد کی ۔تھرکے علاقوں میں پانی کے سنگین مساٸل کوحل کیااور

وہاں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔اور آٸندہ بھی الخدمت

فاٶنڈیشن عوام کی امداد کرتی رہے گی۔


خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چوڑیو : عبداللہ - ڈپٹی بیوروچیف کی نیوز رپورٹ

پیر اگست 17 , 2020
( عبداللہ – ڈپٹی بیوروچیف ) ننگرپارکر سے آگے گاؤں چوڑیو سے پاکستان اور انڈیا کے بارڈر کے مناظر۔۔۔۔۔ #تھرپارکر #ننگرپارکر #پاکستان #چوڑیو یہ خبر ( عبداللہ – ڈپٹی بیوروچیف ) نے ارسال کی ہے۔

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: