مدثر الیاس کیانی کی نیوز اپ ڈیٹ

( مدثر الیاس کیانی )

کامرہ ڈی آئی جی وصال فخر سلطان راجہ نارتھ 5 اور سیکٹر کمانڈر

جواد احمد شاہ کی ہدایت پر یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی

تقریب کا انعقاد کیا گیا جشن آزادی کی تقریب کی خصوصی نگرانی

ڈی ایس پی عدیل شہزاد کے سپرد کی گئی۔جس میں 73 ویں یوم

آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انتظام کیا گیا۔تقریب یوم

آزادی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اورپرچم کشائی کی گئی۔اس

حوالے سے ہرو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی سٹال بھی سجایا گیا۔جہاں

بچوں اور تقریب کے شرکاء میں جھنڈے۔ بیجز۔گفٹ پیک۔بروشر اور

پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ جشن آزادی کوموٹر وے پولیس کی جانب سے

بھرپور انداز سے منانے کے لیے ملی نغمے چلائے گئے اور ملکی سلامتی

کے لیے دعائیں بھی کی گئی شرکاء ملی نغموں سے خوب لطف اندوز

ہوئے۔موٹر وے پولیس نے اس بات کا عزم کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے

کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا وطن عزیز کی سلامتی

کے لیے اپنے تن من دھن سے حفاظت کی جائے۔

یہ خبر ( مدثر الیاس ، ڈپٹی بیوروچیف ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گھنگوال میں تقریب کا انعقاد

پیر اگست 17 , 2020
( ضلع رپورٹر ۔ رانا شہزاد جمیل ) 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر ٹیم سرعام تحصیل بھیرہ کی طرف سے بھیرہ کے علاقے گھنگوال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں علاقہ چیرمین، اہل علاقہ اور ٹیم سرعام کے جانبازون نے بھرپور شرکت کی اور اپنے وطن […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: