میلسی : امن کمیٹی کا اجلاس

میلسی(بیوروچیف )

محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی

کمشنر کیپٹن ر وقاص رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ

چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء

اکرام سول سوسائٹی تاجر معززین نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن

(ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ

علماءاکرام،تاجر اور معززین کا بھی امن کے قیام میں بہت اہم کردار

ہوتا ہے ہم سب متحد ہو کر اپنے ضلع کا امن برقرار رکھیں گے محرم

الحرام ہم سب کیلئے مقدس مہینہ ہے اور اس کے تقدس کو ہر صورت

مقدم رکھا جائے گا مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا وائرس کے

ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کورونا وبا

سے بچا جا سکے اس موقع پر ڈی پی او احسان اللہ چوہان بھی

موجود تھے9 اور 10 محرم کو تمام محکموں کے ضلعی افسران

ڈیوٹیوں پر موجود ہوں گے نفرت انگیز نعروں اور بیانات سے گریز کیا

جائے نئی مجلس یا نیا جلوس نکالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی

لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس بھی نکالے جائیں گے جلوسوں کے

آغاز اور اختتام کے حوالے سے وقت کی پابندی اور مقررہ روٹس کا

اختیار کرنا انتہائی ضروری ہوگا سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا

شر انگیز یا نفرت پر مبنی مواد پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی

جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی

جائے گی وہاڑی میں امن کے قیام کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں اب

ہم کسی کو بھی وہاڑی کے امن کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

۔چوہدری سجاد مہیس کی قیادت میں شجر کاری مہم

پیر اگست 17 , 2020
نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) صدر انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری محمد سجاد مہیس ، جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب شیراز احمد چیمہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قزل ارسلان چٹھہ ، ضلعی صدر نارووال امجد خان کاکڑ،جنرل سیکرٹری طیب میر،تحصیل صدر شوکت گجر،اور سید اسد بخاری، نے ضلع نارووال […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: