ڈپٹی کمشنر بھکر کا سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے بسوں کی فراہمی کے موقع پر اظہار خیال

رپورٹ:(امان اللہ کلیم نمائندہEnn)

ڈپٹی کمشنر بھکر کا سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے بسوں کی

فراہمی کے موقع پر اظہار خیال!!!

بھکر( ) ضلع کے سپیشل ایجو کیشن سینٹر ز میں زیر تعلیم

خصوصی بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی

جارہی ہیں۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ضلع بھکر کی چا روں

تحصیلو ں میں خصوصی بچوں کو ہاؤس ڈور پک اینڈ ڈراپ کیلئے دو

کروڑ چھیا لیس لا کھ روپے ما لیت کی چا ربسیں فراہم کر دی ہیں

جس کی بدولت خصوصی بچوں کو تعلیمی سر گر میو ں میں

درپیش مسائل سے کافی حد تک نجات حاصل ہوجائیگی ۔یہ با ت

ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا نے سپیشل ایجو کیشن ڈ پا رٹمنٹ میں

سینٹرز انتظا میہ کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب

سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر محمد

افضل خا ن ڈ ھا نڈ لہ اور ایم پی اے عامر عنا یت خا ن شہا نی نے

بھی خصو صی طور پر شر کت کی۔اس مو قع پر اے ڈی سی آ ر میاں

غلام رسول،اے ڈی سی جی عبا س رضا نا صر،اسسٹنٹ کمشنر بھکر

انور علی کانجو،عزیز احمد خا ن مستی خیل،سی ای او

ایجوکیشن،خصوصی بچے اور ان کے والدین سمیت سپیشل

ایجوکیشن ڈ پا رٹمنٹ کے پر نسپل اور اسا تذہ بھی مو جو د تھے۔

تقریب سے ایم این اے ڈ اکٹر محمد افضل خان ڈ ھا نڈلہ،ایم پی اے

عامر عنا یت خان شہا نی اور عزیز احمد خا ن مستی خیل نے خطاب

کر تے ہو ئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ

عام بچوں کی تعلیم۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں

درکا ر مزید سہولیات کی فراہمی اور سکول کی اپ گریڈیشن پر

حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ مبذول کر وائی جا ئے گی تاکہ ان

کی تعلیمی سرگرمیاں مو ثر انداز میں جا ری رکھی جا سکیں۔تقریب

سے ڈ پٹی کمشنر سید موسیٰ رضانے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ

خصوصی بچوں کی تعلیمی ضروریا ت پورا کر نے کیلئے تما م

اقدامات کو بر وئے کا رلا یا جا ئے گا تاکہ بہتر تعلیمی ما حول کی

بدولت انہیں معا شرے کا کا رآمد شہر ی بنا یا جا سکے اس ضمن میں

سپیشل ایجو کیشن ڈ پا رٹمنٹ کو ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے ہر

ممکن معا ونت جا ری رکھی جا ئے گی اور سینٹرز پر درکا رمز ید

سہولیات کیلئے حکا م بالا کو سفارشات بھی ارسال کی جائیں گی۔

تقریب کے اختتام پر ڈ پٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا،ایم این اے ڈاکٹر

محمد افضل خان ڈ ھا نڈلہ،ایم پی اے عامر عنا یت خا ن شہا نی اور

عز یز احمد مستی خیل نے متعلقہ تحصیل سینٹر ز کے انچا رجز میں

بسوں کی چا بیاں تقسیم کر تے ہو ئے انہیں تا کید کی کہ دی جا نے

والی بسوں کی عمدہ دیکھ بھا ل پر خصوصی توجہ مر کو ز رکھی

جا ئے۔


یہ خبر (امان اللہ کلیم نمائندہENN ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ارشد نمائندہ - خصوصی کی نیوز رپورٹ

اتوار اگست 16 , 2020
( ارشد نمائندہ – خصوصی ) یہ خبر ( ارشد نمائندہ – خصوصی ) نے ارسال کی ہے۔

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: