نارووال۔ریسکیو1122 کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

14 اگست کے حوالے سے ریسکیو 1122 آفس نارووال میں خصوصی

تقریب کا انعقاد.

نارووال ریسکیو 1122 آفس میں جشن یوم آزادی پاکستان کی 73

سالہ تقریبات ملی جوش و جذبے اور پر عزم طریقے سے منائیں گئیں ۔

اس حوالے سے ریسکیو اسٹیشن نارووال میں ایک شاندار تقریب کا

اہتمام کیا گیا ریسکیو1122 کے دستے نے سبزہلالی پرچم کو سلامی

پیش کی اور اس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی،

سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں

مانگی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا .

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نعیم اختر نے سیمینار سے خطاب

کرتے ہوئے کہا، "پاکستان ہمارے لیے الله کی بہت بڑی نعمت ہے. ہمارے

بزرگوں نے پاکستان بہت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا. یہ دن

ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی

اور استحکام میں حصہ ڈالنا ہے.

ڈی ای او نارووال نےمزید کہا کہ "ریسکیو 1122 لوگوں کی خدمت

میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے. الله نے ریسکیو کے شعبے کو بڑی عزت

سے نوازا ہے ریسکیورز بر وقت پہنچ کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں.

تقریب کے اختتام پر فضا پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں

سے گونج اٹھی.


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شاردا نیلم مین بازار میں یوم سیاہ ریلی میں ملک عبدالرشید صاحب کی شرکت

ہفتہ اگست 15 , 2020
(آفتاب احمد میر کرائم رپوٹر شاردا نیلم) (یوم سیاہ) شاردا نیلم مین بازار شاردا میں ملک عبدالرشیر صاحب ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔ خبر (آفتاب احمد میر ۔ کرائم رپورٹر) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: