نارووال۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

مورخہ 14 اگست 2020 ملک بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی

14 اگست جشن یوم آزادی انتہائی تک و احتشام سے منایا گیا اس

حوالےسے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی کے حوا لے سے ایک

سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی،8 بج کر 58 منٹ پر سائرن

بجایا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا اس موقع

پر پولیس،ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے

نے سلامی پیش کرتے ھوئے مارچ پاس کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر

شاہد زما ن لک ،ڈی پی او ذوا لفقار احمد ،ممبر قومی اسمبلی وجیہہ

اکرم ،ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد غیاث الدین کے علاوہ ضلعی

چیئرمین امجد خاں کاکڑ ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ندیم

نثار ،چیئرمین اوور سیز کمیٹی عرفان عابد ،سابق ضلعی ناظم کرنل

جاوید صفدر، معروف سماجی شخصیت حافظ ذوالفقار مہیس اور

تمام محکموں کے افسران تقریب میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد

زمان لک،ڈی پی او ذوالفقار احمد اور ممبر قومی اسمبلی وجیہہ اکرم

نے اس موقع پر کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی نہایت جوش

وخروش سے مناتی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت حے جس کا

کوئی متبادل نہیں،ہمیں اپنے آپ پر فخر ھے کہ ہم ایک آزاد قوم

ہیں،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کا ہم پر بہت بڑا احسان ھے

جس کی بدولت ہمیں آزادی جیسی نعت میسر آئی لہذا آج کے دن یہ

عہد کرنا ھے کہ ہم سب نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی

کی لیے کام کرنا ھے اور اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے قائد اعظم

کے سنہری اصول اپنا کر ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ھے ۔

تقریب کے اختتام پر قاری محمد شبیر قادری نے ملکی ترقی،

خوشحالی اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نارووال،ڈی پی او ذوالفقار احمد اور ایم این اے

وجیہہ اکرم نے دیگر مہمانوں کے ساتھ پولیس لائن میں یادگار شہداء

پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پولیس کے دستے

نے مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا،بعد میں مہمانوں نے محکمہ

سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام اولڈ ھوم،شیلٹر ھوم کا بھی دورہ کیا

جہاں ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال امجد خاں کاکڑ اور ڈپٹی

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زاہد رفیق نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔اس

موقع پر ایم این اے وجیہہ اکرم نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے

ساتھ ضلعی چیئر مین بیت المال کی طرف سے اولڈ ھوم میں مقیم

مرد و خواتین میں مٹھائی تقسیم کی اور جشن آزادی کی خوشی

میں کیک بھی کاٹا ۔


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ اگست 15 , 2020
نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی آف نارووال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے پرچم کشائی کی. اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، ترقی و امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ خبر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: