ڈومیلی : جشن آزادی کبڈی میچ

ڈومیلی: (محمد نبیل حسن )

جشن آزادی کبڈی میچ:تھلہ چوہدریاں کی ٹیم نے تتروٹ کی ٹیم کو

تین پوائنٹ سے شکست دیدی۔

جیت کی خوشی پرکھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ پر جشن۔شہریوں کی

بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ چودہ اگست یوم

آزادی کے موقع پر ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں جشن آزادی کبڈی

میچ کاانعقادکیاگیا۔جس میں تھلہ چوہدریاں اور تتروٹ کی ٹیمیں

مدمقابل تھی۔کبڈی میچ میں نوجوانوں بزرگوں اور بچوں کی بڑی

تعداد میں شرکت کی۔کھلاڑیوں کے لہو کو گرمانے کیلیے ڈھول کی

دھوم کااہتمام بھی تھا۔سابق کبڈرز نے نٸے نوجوانوں کو مشورے

دیکرحوصلہ افزاٸی کی۔تھلہ چوہدریاں کی ٹیم کے کپتان عدنان

فاروق کے واروں نے دھوم مچادی۔جو جیت کا سبب بھی بنے۔ایک

دوسرے پر شاندار وار کٸے گٸے۔تھلہ ٹیم میں شامل ولید

خالد۔،قدیرمالک،شکیل عارف،تجمل منظور سمیت دیگرکھلاڑیوں نے

شاندار کھیل پیش کیا جبکہ تتروٹ کی ٹیم نے بھی پھرپور مقابلہ کیا۔

تتروٹ کی ٹیم میں شامل علی،راجہ واجد محمود،علی رازاق،عمران

ظفر،پہلوان حبیب،حافظ عادل،عاقب کامران تھے۔سنسنی خیز مقابلے

کے بعد تھلہ کی ٹیم نے تتروٹ کی ٹیم کو تین پوائنٹ سے شکست

دیدی۔اور جیتنے والی ٹیم نے خوب جشن منایا۔ریفری کی ذمہ داریاں

نعمان مسعود عرف بابا قاٸد نے ادا کی۔شہریوں کاکہنا تھا کہ جب سے

کرونا وباآٸی تب سے ہر شعبہ بندتھا اس طرح کھیل بھی متاثر ہوئے۔

ہمارے یہ نٸے نوجوان جن کو کبڈی کا شوق بھی ہے انہوں نے کافی

دنوں سے پریکٹس شروع کی ہوٸی تھی جو آج انہوں نے فاتح حاصل

کی۔یہ نوجوان انشإاللہ دیگر علاقوں میں بھی جاکر اچھاکھیل پیش

کرکے اپنے علاقے کانام روشن کریں گے۔


خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تحصیل پنڈدادن خان کے لیے ایک اور اعزاز

ہفتہ اگست 15 , 2020
(دانش اقبال – میڈیا رپورٹر) پنڈدادن خان/ تحصیل پنڈدادن خان کے لیے ایک اور اعزاز پنڈی سید پور کے عظیم سپوت کو کورونا وائرس کے خلاف بہترین خدمات پر ایورڈ سے نوازا گیا پنڈدادن خان/ جناح ہسپتال میں تعینات پنڈی سید پور کے سپوت ڈاکٹر عبدالقدیر کو کورونا وائرس کے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: