کالم : پردہ پوشی

( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )

ایک مصری عالم کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں کسی نے لاجواب

نہیں کیا سوائے ایک عورت کے جس کے ہاتھ میں ایک تھال تھا جو

ایک کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا میں نے اس سے پوچھا تھال میں کیا

چیز ہے۔

” وہ بولی اگر یہ بتانا ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی۔”

” پس اس نے مجھے شرمندہ کر ڈالا ”

یہ ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں بلکہ ساری زندگی کی دانائی کی بات

ہے۔

” کوئی بھی چیز چھپی ہو تو اس کے انکشاف کی کوشش نہ کرو۔”

کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں

خواہ آپ کو یقین ہو کہ وہ بُرا ہے یہی کافی ہے کہ اس نے تمہارا

احترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش کیا بس اسی پر

اکتفا کرو۔

ہم میں سے ہر کسی کا ایک بُرا رخ ہوتا ہے جس کو ہم خود اپنے آپ

سے بھی چھپاتے ہیں۔

” اللہ تعالٰی دنیا و آخرت میں ہماری پردہ پوشی فرمائے” ورنہ

جتنے ہم گناہ کرتے ہیں اگر ہمیں ایک دوسرے کا پتہ چل جائے تو ہم

ایک دوسرے کو دفن بھی نہ کریں۔

جتنے گناہ ہم کرتے ہیں اس سے ہزار گنا زیادہ کریم رب ان پر پردے

فرماتا ہے۔

” کوشش کریں کہ کسی کا عیب اگر معلوم بھی ہو تو بھی بات نہ

کریں ” آگے کہیں آپ کی وجہ سے اسے شرمندگی ہوئی تو کل قیامت

کے دن اللہ پوچھ لے گا کہ جب میں اپنے بندے کی پردہ پوشی کرتا

ہوں تو تم نے کیوں پردہ فاش کیا۔


یہ خبر ( سید مطیع الحسن نقوی . ڈویژنل بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چمن :سمندر خان۔ میڈیا رپورٹر کی نیوز رپورٹ

جمعہ اگست 14 , 2020
(چمن :سمندر خان۔ میڈیا رپورٹر ) پولیو کے وائرس زدہ یونین کونسل دامان میرالزئی میں نوں لوکل بھرتی کی وجہ سے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے ۔ ڈی ۔سی اور پولیو کے اعلی احکام سے اپیل ہے کہ میرٹ اور لوکل امیدواروں کو ترجیح دی جائے زی وخیلی کے بنیاد […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: