جیکب آباد میں جشن یوم آزادی پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری

جیکب آباد : ( نمائندہ ای این این عبدالباقی )

جیکب آباد میں جشن یوم آزادی پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جشن آزادی کے موقع پر محب وطن پاکستانیوں نے دس پاوّنڈ کا کیک کاٹا

اور پرچم کشائی کی گئی اور محبت پاکستان ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق

اہلسنت کے ضلعی رہنما سجادہ نشین درگاہ عبدالنبی شاہ و قاضی شہر سید اعجاز علی شاہ کی نگرانی میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب پرچم کشائی کے خصوصی مہمان ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے شرکت کی اور سجادہ۔نشین سید اعجاز علی شاہ ساتھ پاکستانی پرچم لہرا کر دس پاوّنڈ کا کیک کاٹا گیا

جس کے بعد درگاھ عبدالنبی شاہ سے حبیب چوک تک محبت پاکستان ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا

کہ قیام پاکستان کے لیئے ھمارے بزرگوں اور رھنماوّں نے لازوال قربانیاں دی ہیں تب جا کے آزاد ملک ملا محب وطن پاکستانی جشن آزادی کا دن بڑے جوش و جذبے سے مناتے ہیں ہر سال کی طرع اس سال بھی جشن آزادی کا دن منا رہے ہیں۔غضنفر علی قادری۔ اس موقع پر سید اعجاز علی شاہ نے کہا کہ درگاہ عبدالنبی شاہ پہ ملک کی بقا اور قوم کی سلامتی سمیت پاک افواج کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعاء مانگی جاتی ہیں،ہم ہر وقت پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں

اور اپنی جانیں بھی ملک پر قربان کریں گے۔ ریلی میں شریک شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے

مظاہرین نے حبیب چوک پہنچ کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا۔پتلا نظر آتش کیا اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موہنجوڈارو ایکسپیریس ٹرین شیڈول

جمعہ اگست 14 , 2020
( عون حسن – پریس رپورٹر ) مظفرگڑھ 13 اگست… موہنجوڈارو ایکسپیریس ٹرین… مورخہ 17اگست سے ملتان سے براستہ مظفر گڑھ… محمود کوٹ…کوٹ ادو جنکشن… ڈی.جی.خان…راجن پور… روجھان… کشمور… کندھ کوٹ… جیکب آباد جنکشن… شیکار پور… لاڑکانہ… دادو… سہیون شریف… کوٹری جنکشن… سے… ھوتی ھوئی کراچی سٹی… اپنے آخری سٹاپ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: