جیکب آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منانے کی تیاریاں

جیکب آباد(ای۔این۔این۔نمائندہ عبدالباقی)

جیکب آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی بڑے جوش

اور جذبے سے منانے کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی

صدارت میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری محکموں سمیت سول

سوسائٹی کے نمائندوں آور نجی اسکول مالکان کے ساتھ اہم اجلاس

کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی

قادری نے کہا کہ 14اگسٹ ہماری آزادی کا دن ہے،جسے شایان شان

طریقے سے منایا جائے گا اور شاندار ریلی نکالی جائے گی تمام

سرکاری عمارتوں پر چراغاں اور پاکستانی پرچم لہرایا جائے گا۔اس

موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز نے مزید کہا کہ

یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں نجی اسکول مالکان کی جانب سے یوم آزادی کے دن

رنگارنگ تقریب منعقد کی جائیں گی۔اجلاس میں ایس ایس پی محمد

طارق نواز رینجرس ڈی ایس آر ممتاز علی اسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی

سمیت محکمہ صحت ؤ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے

کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر (عبدالباقی ۔ رپورٹر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کمبائنڈ سسٹم کے تحت امتحان دینے والےطباء کی تمام اعلیٰ عہدیداروں سے انصاف کی اپیل

جمعرات اگست 13 , 2020
رپورٹ:(امان اللہ کلیم نمائندہ Enn) Appeal for Justice of combine students to Chief justice ,Prime Minister,Chief Minister of Punjab,Minister of Education اسلام و عليکم ! کمبائنڈ سسٹم کے تحت امتحان دینے والےطباء کی تمام اعلیٰ عہدیداروں سے انصاف کی اپیل ہے۔: :بھکر ایسے طلباء پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: