میلسی : وسیم شبیر بیوروچیف کی نیوز رپورٹ

(وسیم شبیر – بیورو چیف)

پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے نام پر ہزاروں روپے فی

سکول وصولی کے ذریعے سکول مالکان کو لوٹنے والا گروہ سرگرم۔

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ کے ذریعے محکمے کی آنکھوں میں دھول

جھونکنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی لاکھوں روپے کا ٹیکہ۔

تفصیل کے مطابق معیاری تعلیم کی بچوں تک رسائی کے ویژن کو

شفاف بنانے کے لیے رواں ماہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے پہلے سے

رجسٹرڈ پرائیو یٹ سکولوں کو آن لائن رجسٹرڈ کرنے کے لیے آن لائن

درخواستیں مانگی ہیں۔حکومت کے اس پروگرام کو پرائیویٹ سکول

مافیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے جس کی قیادت مبینہ طور

پرمحمد اقبال اور محمد عامر کر رہے ہیں نے سبو تاژ کرنا شروع کر

دیا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ آن لائن رجسٹریشن

کے نام پرفی سکول بیس ہزار سے پچیس ہزار روپے تک وصولی کر رہا

ہے۔افسوسنا ک امر یہ ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے آن لائن

رجسٹریشن کی سرکاری فیس صرف پانچ ہزار روپے فی سکول مقرر

کی ہے جو کہ ایک بنک چالان کے ذریعے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع

کروانا ہو تی ہے۔یہی نہیں اس گروپ نے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے

نام پر بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا شرع کیا ہوا ہے۔جعلی

فٹنس سرٹیفکیٹ کا دھندہ بھی اس گروپ نے عروج پر پہنچایا ہوا

ہے۔چھوٹے چھوٹے ڈبہ نما کمروں پر مشتمل ناقص عمارتوں کو

سکولوں کے لیے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔سماجی حلقوں نے اعلیٰ

حکام سے تعلیم کے نام پر اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے

خلاف قرار اقعی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ مافیا کی شکل

میں تعلیم کو ایک نفع بخش کاروبار سمجھنے والے ان لوگوں نے قبل

ازیں بھی کمرشلائزیشن فیس کی مد میں ادائیگیاں نہ کر کے کروڑوں

روپے کا نقصان پہنچایا ہوا ہے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانگلہ ہل/فائرنگ

پیر اگست 10 , 2020
(ملک لقمان – ای این این نمائندہ) سانگلہ ہل/فائرنگ سانگلہ ہل۔زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ۔ریسکیو زرائع سانگلہ ہل۔فائرنگ کے نتیجہ میں1 شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ریسکیو زرائع سانگلہ ہل۔1شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد گولیاں لگنے کیوجہ سے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: