ٹاٸیگرفورس ڈے کے موقع پر بی ایچ یو بڑاگواہ میں پلانٹ فار ڈے منایاگیا

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن)

ٹاٸیگرفورس ڈے موقع پر بی ایچ یو بڑاگواہ میں پلانٹ فار ڈے

منایاگیا

ڈپٹی ڈاٸریکٹر محکمہ زراعت سید شاہد بخاری اور فوکل پرسن ایم

پی اے راجہ یاسر کمال نے پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح

کیا.تفصيلات کیمطابق گزشتہ روز ملک بھر کی طرح ضلع جہلم کی

چارو تحصيلوں میں ٹاٸیگرفورس ڈے منایاگیا اسی طرح رورل ہیلتھ

سنٹر ڈومیلی،بی ایچ یو بڑاگواہ،بی ایچ یو نگیال،بی ایچ یو گوڑہااتم

سنگھ میں بھی پودے لگاکرشجرکاری مہم کاآغاز کیاگیا۔شجرکاری کی

بڑی تقریب بی ایچ یو بڑاگواہ میں منعقد ہوٸی،جس کا آغاز باقاعدہ

طورپر تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی

سید شاہد بخاری ڈپٹی ڈاٸریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم اور راجہ

یاسر کمال فوکل پرسن ایم پی اے تھے۔اس تقریب میں علاقہ کی اہم

شخصيات سمیت ٹاٸیگرفورس کے رضاکاروں اور شہریوں کی بڑی

تعداد نے شرکت کی۔جس میں چوہدری لطیف عرف ٹیپو کسان بورڈ

،راجہ شیراز کیانی،راجہ نعیم افضل،ڈاکٹر عبداللہ ایم بی بی

ایس،راجہ کاظم علی خان چیٸرمین زکوۃ کمیٹی بڑاگواہ،راجہ الطاف

کیانی سہیل اکبر نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈاٸریکٹر سید شاہد بخاری نے

شرکإ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج ملک بھر میں ٹاٸیگرفورس ڈے

کے سلسلہ میں پودے لگاکرشجرکاری مہم کاآغاز کیاجارہاہے۔ملک بھر

میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگاۓ گٸے ہیں۔یہاں بڑاگواہ بی ایچ

یو میں سو پودے لگاٸے گٸے ہیں ۔اور شہریوں میں چارسو پودے

تقسیم کٸے گٸے ہیں۔ہم اس وزیراعظم کے ویژن کو مزید آگے

بڑھاکرکامیاب کریں گے۔سب ملکر اپنے حصے کا ایک پودا ضرور

لگاٸیں۔جبکہ راجہ یاسر کمال نے خطاب میں کہا کلین اینڈ گرین

پاکستان بنانا وزیراعظم کا خواب ہے۔جس کو ہم سے نے ملکر کامیاب

بنانا ہے اور ٹاٸیگرفورس بہت اچھاکام کررہی ہے اور غریبوں کا ساتھ

دینے میں اپنا قردار اداکررہے ہیں۔ڈومیلی ٹاٸیگرفورس اور ڈومیلی

میڈیا ٹیم کا شکریہ اداکرتاجنہوں نے اپنا ٹاٸم نکال کر اس شجرکاری

کو کامیاب بنانے میں حصہ ڈالا۔ٹاٸیگرفورس کے رضاکار شاہد منظور

کی قیادت میں مدثر فاروق ،محمدرحمن،محمد مہربان اور محمدنبیل

حسن نے شرکت کی اور شاہد منظور نے ٹاٸیگرفورس کے مقاصد بیان

کٸے۔یہ تقریب سینٸرآفیسر شکیل کھٹانہ نے منعقد کراٸی۔


خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیکب آباد : بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی

پیر اگست 10 , 2020
نمائندہ ۔ عبدالباقی جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور بد انتظامی کے باعث ہونے والی رحمت کی بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی. جیکب آباد: رحمت کی چند گھنٹوں کی ہلکی سی برسنے والی بارش نے انتظامیہ کے پول کھول دئیے۔ جیکب آباد: نالوں میں تغیانی، شہر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: