اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں شیر، شیرنی سمیت متعدد جانوروں کی ہلاکت پر اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس کا اظہار برہمی

( محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال )

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی

دارالحکومت کے چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران شیر اور

شیرنی کی ہلاکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت

موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کو کل

(منگل) ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر وزیر مملکت زرتاج گل اور

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کے خلاف توہین

عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے حکومت سے

وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ اور دیگر عہدیداروں کے نام بھی طلب کر

لیے ہیں۔


یہ خبر (محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب : بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا رہا

پیر اگست 10 , 2020
( ضلعی رپورٹر – محمد قاسم مینگل ) سوراب میں کروڑوں روپے خرچ ھوا ھے لیکن سوراب بازار مین چوک پر عوام کی یہ حال ھے ہرجگہ پانی کھڑے ھے لوگ جھاڑیوں سے پانی نکال رہے ھے سوراب کےعوام اس نالائق ٹائون کمیٹی والوں سے بیزارھے تمام بازار میں ھر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: