تخت بھائی بار ایسوسی ایشن

مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیوز مردان)

تخت بھائی( مردان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کلیم ارشد نے

کہاھے کہ بار اور بنچ کے باہمی تعاون سے سائلین کو فوری اور سستے

انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ھے۔ صرف ضلع مردان کی

مختلف عدالتوں میں 23 ہزار مقدمات زیر التوا ھیں اگر بار اور بنچ

میں تعاون کی فضاء قائم نہ ھو تو سائلین ہر روز خوار و زلیل ہو کر

رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تخت بھائی بار ایسوسی ایشن

کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے تخت

بھائی بار ایسوسی ایشن کے صدر فرمان علی ایڈوکیٹ نے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وکلاء نے ملک اور عدلیہ کی آزادی میں

بھر پور کردار ادا کیا ھے۔تقریب سے بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے

جنرل سیکرٹری آفتاب خان ایڈوکیٹ۔نواب علی خان ایڈوکیٹ اور

محمد اسحاق خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل

سیشن جج مردان محمدآیاز خان۔ایڈیشنل سیشن جج تخت بھائی

فیصل انجم خان اور بارایسوسی ایشن مردان کے صدر شکیل زادہ

خان۔بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے سابق صدر قمر زمان خان

ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کلیم ارشد

نے اس موقع پر تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کیلئے ،50 ہزار کتب

اور آن لائن لائبریری کا اعلان کیا۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں شیر، شیرنی سمیت متعدد جانوروں کی ہلاکت پر اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس کا اظہار برہمی

پیر اگست 10 , 2020
( محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کو […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: