میلسی شہر میں تجاوزات اور نکاسی آب کا مسئلہ سگین صورت حال اختیار کر گیا

میلسی (بیوروچیف )

میلسی شہر میں تجاوزات اور نکاسی آب کا مسئلہ سگین صورت حال اختیار کر گیا میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت کی

وجہ سے شہری اذیت میں مبتلاء کلین اینڈ گرین مہم بھی فوٹو سیشن تک محدود،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا

مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق میلسی شہر میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے قائد اعظم،کشمیر چوک،کالونی چوک ریلوے روڈ

پر ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور میونسپل کمیٹی افسران کی نااہلی کی وجہ سے محلہ دھرم پورہ،کہروڑ پکا

روڈ،سرکلر روڈ،محلہ اسلام آباد سمیت دیگر محلوں میں گلیاں اور روڈ تا لاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور گندگی کے

ڈھیر بھی جوں کے توں موجود ہیں عملہ صٖفائی وی آئی پی لوگوں کے گھروں میں کام کرنے میں مصروف ہیں ناقص صفائی

اور گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں عبدالستار،محمد اقبال ہانسوی،محمد

ارشاد،محمد امجد مغل،شیخ عبدالجبار،خدا بخش،عبداللہ خان چوہان سمیت دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے افسران کی

نا اہلی کی وجہ سے شہری اس اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام صرف فوٹو سیشن تک محدود

ہے اگر کسی جگہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے تو دوسرے دن ہی لوگوں تجاوزات قائم کر لی ہیں انہوں نے

مزید کہا کہ یہ آپریشن صرف مخالف پارٹی کے لوگوں کے خلاف ہے انہوں اس صورت حال پر اعلی حکام سے نوٹس لینے

کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مولانا قاری محفوظ احمد قاسمی کا یوم استحصال کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ اگست 8 , 2020
میلسی (بیوروچیف ) بھارت جتنا مرضی آئے ظلم کر لے کشمیر آزاد ہو گا مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں اور اقلیتی برادری کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یسین نے یوم استحصال کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: