ڈومیلی : برساتی نالے پر پل کی تعمیر کیلیے کام شروع

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن )

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل کی تعمیر کیلیے کام شروع۔یہ

پل اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیاجاۓ گا۔مخیرحضرات سے تعاون کی اپیل۔تفصيلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ علاقہ ڈومیلی

کے نواحی گاٶں بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں کے درمیان سے بہنے والے برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے سکول

جانے والے بچوں بچیوں۔سرکاری ملازمین سمیت اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات درپیش تھی۔کٸی حکومتیں آٸی لیکن کسی نے

توجہ نہ دی ۔ووٹ سے پہلے سب وعدے کرتے بعد میں وہ وعدےوفانہ کرسکے۔موجودہ حکومت اور مقامی نماٸندگان کی عدم

دلچسپی کی وجہ سے بھی مسلہ حل نہ ہوسکا۔فنڈز کا نہ ہونا کا رونا روتے ہیں۔یہاں پل نہ ہونے اس سکول کے بچوں اور

اہلیان تھلہ چوہدریاں کو جو مشکلات درپيش ہیں وہ سیاسیوں کو نہیں ۔جب کوٸی بیمار ہوجاۓ تو کندھوں پر اٹھاکرنالہ عبور

کرنا پڑتا۔کچھ ماہ پہلے ایک میت کو لایا گیا نالے میں پانی ہونے کی وجہ سے میت کو ٹرالی پر رکھ کر نالہ عبورکیاگیا۔لیکن

اہلیان تھلہ چوہدریاں نے باقاعدہ طور پر میٹنگ کی اور اپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔جس پر کام شروع

کردیاگیا۔میٹریل آنا شروع ہوگیاہے ساون ختم ہونے کے فورا بعد تعمیر کاکام شروع ہوجاۓ گا۔علاقہ کے مخیر حضرات سے اپیل

ہے کہ آپ آگے بڑھیں اپنا حصہ ڈالیں ۔اور پل کی تعمیر کو مکمل کرنے میں مدد کریں۔آپ سب کے بچے اسی نالے سے

گزر کر سکول آتے ہیں ۔دو سال پہلے کٸی بچے بچیاں سالانہ میٹرک کے پیپرز نہیں دے سکے۔اور اہلیان تھلہ چوہدریاں نےیہ

بھی فیصلہ کیاہے کہ موجودہ حکومت کا کوٸی نماٸندہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ مانگنے نہ آٸے۔


خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیل کلالوٹ پل پہ آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما

ہفتہ اگست 8 , 2020
(صدام حسین ڈپٹی بیرو چیف ای این این نیوز آذاد کشمیر) وادی نیلم کیل آزاد کشمیر میں کیل کلالوٹ پل پہ آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے ایک مہینے میں ہونے والا تیسرا بڑا حادثہ عوام علاقہ میں شدید غصے کی لہر ‎ یہ خبر ( صدام […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: