ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں ڈی پی اوآفس میں پولیس کرائم میٹنگ کا انعقاد

مردان: ( پریس رپورٹر عبدالله ENN NEWS )

ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں ڈی پی اوآفس میں پولیس کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

مجرمان اشتہاریوں، سُودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں، لینڈ مافیا،ہوائی فائرنگ اور دیگر

سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات،سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از

جلدپایہء تکمیل تک پہنچایا جائے۔

ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ

کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس پی آپریشن محمد آیاز سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز

اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے اجلاس کے دوران سرکلز کی سطح پر جرائم اور امن و امان

کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 635مجرمان اشتہاری، 115سہولت کار، 426منشیات فروش،83قمار باز،71ہوائی فائرنگ،سود

کے مرتکب 03 افراد کی گرفتاری اور گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے501کلوگرام سے زائد چرس،24کلوگرام

ہیروئین،10923گرام آئس اور 204لیٹر شراب برآمدگی پر اطمینا ن کا اظہار کیااور پولیس افسران کو ان کاروائیوں میں مزید

تیز ی لانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں

کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران/ اہلکاروں کے خلاف سخت

محکمانہ کارروائی جبکہ اپنی فرائض منصبی جانفشانی اور احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی

جائیگی۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خانپور : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ خان وزیر کی ای این این کے نمائندے کے ساتھ گفتگو

ہفتہ اگست 8 , 2020
محمد زبیر اختر مغل (سٹی کرائم رپورٹر ) ( خانپور ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ خان وزیر کی ای این این خانپور کے نمائندے سے گفتگو یہ خبر (محمد زبیر اختر مغل ۔ سٹی کرائم رپورٹر) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: