سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا کی نیوز رپورٹ

(سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا)

میرپورمیں جعلی بیعنامہ جات کیس میں اربوں روپے کی قیمتی جائیدادوں سے کھلواڑکرنیوالے گروہ کاایک اورکارندہ عدلیہ کے

ضلعی محافظ خانہ کاکلرک بھی بالآخراینٹی کرپشن کے ریڈارپرآکرگرفتار۔چمک کے کمال سے جعلی بیعنامہ کی نقول جاری

کرنے کاانکشاف۔جعلی نقل بھی برآمدمقدمہ درج۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میرپورکوملزم کی معطلی کی تحریک جبکہ مرکزی ملزم

کے دست راست عرائض نویس کادوہفتے کاریمانڈبھی حاصل کرلیاگیامزیدگرفتاریوں کیلئے تفتیشی ٹیم متحرک۔تفصیلات کے مطابق

میرپورمیں اربوں روپے کی جائیدادوں کی جعلسازی کے ذریعے منتقلی اورفروخت کے 12سالوں سے جاری دھندے میں

مزیدپیشرفت ہونے لگی ہے جس کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی راجہ عامررفیق نوابی اورایس ایچ

اوچودھری عمران نے شوکت نامی مستغیث مقدمہ کی نشاندہی پرجعلی بیعناموں اورمختارناموں کی آزادکشمیرکی تاریخ کے بڑے

سکینڈل میں ملوث سب رجسٹرارمیرپورکے کلرک باﺅاکرام گروہ کے ایک اورکارندے عدلیہ کے ضلعی ریکارڈروم محافظ خانہ

میں تعینات کلرک باﺅسجاداشرف ولدمحمداشرف سکنہ سٹاف کالونی میرپورکوبھی گرفتارکرلیاہے اوراسکی نشاندہی پرجعلی بیعنامہ

کوباﺅاکرام کی ملی بھگت سے اصل ظاہرکرکے جاری کئے گئے دستاویزی ثبوت بھی برآمدکرلئے ہیں اوراس کیخلاف زیردفعہ

467,468,471 اینٹی کرپشن کی 5ضمن 2کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ڈی ایس پی اینٹی کرپشن

عامرنوابی نے خبریں کوبتایاکہ اصل ملزم باﺅاکرام کے دست راست عرائض نویس کامران چوہان کادوہفتے کاریمانڈحاصل کرلیاہے

اور55جعلی بیعنامہ جات کے الکان سے بھی دریافت کاآغازکردیاگیاہے جس کے دوران جعلی دستاویزات کے ثبوت ملنے پرملوث

ملزمان کوگرفتارکیاجائیگا اورکسی بھی ملوث ملزم سے کوئی رعایت ہرگزنہیں برتی جائیگی جبکہ دوبڑے سرکاری اداروں کے

ملوث ذمہ داران بھی اینٹی کرپشن کے ریڈارپرہیں۔


یہ خبر ( سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دو کمسن بہنیں ایک دوسرے کی محبت میں جان ہارگئیں

جمعہ اگست 7 , 2020
(سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا) جلالپور پیر والا. دو کمسن بہنیں ایک دوسرے کی محبت میں جان ہارگئیں نواحی یونین کونسل غازی پور کی بستی مولوی عطا میں تین سالہ سویرا کو کرنٹ لگا تو اس سے دو سال بڑی بہن سائرہ اسے بچانے کےلیے اسے پکڑ کر تار […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: