جیکب آباد : ای۔این۔این۔نمائندہ عبدالباقی کی نیوز رپورٹ

جیکب آباد(ای۔این۔این۔نمائندہ عبدالباقی)

عید قربان میں ہم کو ایثار قربانی اور صبر کا درس ملتا ہے۔گوشت کی

تقسیم کے وقت خصوصاً غریب مساکین،بیواھ اور یتیم اور ضرورت

مند رشتےداروں کا خاص خیال رکھا جائے۔ایس او پیز پر عمل سمیت

صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔تفصیلات کے مطابق

جماعت اصلاح المسلمین کے رہنما علامہ محمد ایوب سولنگی طاہری

نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی عہ کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت

ہے۔ عید کے دن تمام اختلاف اور رنجشیں ختم کر کے نفرتوں کو

الوداع کہہ کے محبتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر

کوشش کریں کہ جو سب سے زیادہ مساکین آور غریب افراد میں ان

افراد میں گوشت تقسیم کریں۔مجبور اور بے کس افراد کی معاونت

کرنا ہی سب سے بڑی زمینداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل پانچ

ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب افراد کے ساتھ سفید پوش افراد

کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے بھوک،غربت،بڑہتی مہنگائی اور

بیروزگاری نے عوام کی پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔غریب عوام دو

وقت کی روٹی تو کیا ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہے اس

لئے ہمیں ان ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے


خبر (عبدالباقی ۔ رپورٹر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک لقمان ای این این نمائندہ کی نیوز اپ ڈیٹ

جمعہ اگست 7 , 2020
(ملک لقمان پریس رپورٹر ای این این نیوز) سانگلہ ہل۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین اور چیف آفیسر بلدیہ ملک خرم افتخار نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کو کل تک کا نوٹس کردیا ہے اس کے بعد جس دوکاندار نے تین فٹ سے زیادہ اپنا سامان باہر نکالا اس کا سامان […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: