میرپورآزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ بینچ کابڑافیصلہ

(سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا)

میرپورآزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بینچ کابڑافیصلہ میرپورکے

شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر1985سے2016ء تک کے 1696پلاٹوں

کی 2ہفتوں میں مفت بحالی کاحکم جاری کردیا۔تجاوزات میں ملوث

میونسپل کارپوریشن کے2افسران سمیت ایک اہلکارکونوکری سے فارغ

کرنے کابھی حکم۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ اعلیٰ طاہرمحمودمرزاکوبھی فارغ

کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمدنہ کرنے پراظہاربرہمی۔

پلاٹوں کی ریگولائزیشن کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کونگرانی

کرنے کاحکم بھی جاری، شہریوں میں خوشی کی لہردوڑگئی،مٹھائیاں

تقسیم سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق

آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ میرپورسرکٹ میں زیرسماعت مقدمہ

روبکاربنام ڈپٹی کمشنرمیرپورکی پہلی ویڈیولنک آن لائن سماعت

چیف جسٹس مسٹرجسٹس راجہ محمدسعیداکرم اورسینئرجج مسٹر

جسٹس غلام مصطفےٰ مغل پرمشتمل بینچ نے مظفرآباد سپریم کورٹ

میں کی جبکہ میرپورسرکٹ سپریم کورٹ میں ڈپٹی

کمشنرمیرپورراجہ طاہرممتاز،ڈی جی ایم ڈی اے

اعجازرضا،ایڈمنسٹریٹربلدیہ اعلیٰ طاہرمرزاسمیت دیگرمتعلقہ

آفیسران اوروکلاءکی بڑی تعدادبھی موجودتھی جبکہ سپریم کورٹ

میرپورسرکٹ میں شہریوں کی طرف سے سابق

صدربارذوالفقاراحمدراجہ ایڈووکیٹ سابق صدربارچودھری

خالدرشیدنے مو ¿قف اختیارکیاکہ 1985ءسے ابتک شہریوں

کو1696پلاٹوں کی بحالی کیلئے کئی بارریوائزنگ کے نام پرلوٹاگیاہے

اسلئے اب معزز عدالت ایک ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے انہیں یہ پلاٹ مفت

ریگولائزکئے جائیں جبکہ ذوالفقاراحمدراجہ سابق صدربارنے عدالت

کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ایم ڈی اے اوربلدیہ اعلیٰ کے

ذمہ داران تحت ضابطہ نقول دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں

انہیں نقول جاری کرنے کاحکم جاری فرمائیں تاکہ ان نقول کی روشنی

میں شہریوں کے عذرات آئندہ تاریخ سماعت پرپیش کئے جاسکیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس مسٹرجسٹس راجہ سعیداکرم نے

ریمارکس دیئے کہ مفادعامہ کی جگہوں پرالاٹمنٹ قبول ہے نہ

تجاوزات پرکوئی کمپرومائزکیاجائیگااسلئے تجاوزات میں ملوث بلدیہ

اعلیٰ میرپورکے ملوث2افسران اورایک اہلکاراسٹیٹ افسرراجہ

محمدعلی، انچارج شعبہ تجاوزات چودھری بشارت حسین

اورانسپکٹرتجاوزات سرداربلال کونوکری سے تاعمرفارغ کیاجائے

ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیرراجہ انعام اللہ خان کومخاطب کرتے ہوئے

چیف جسٹس آزادکشمیرنے کہاکہ کیاحکومت کادماغ خراب ہے؟ان

کوسمجھائیں کہ وہ سپریم کورٹ کے گزشتہ ماہ کے جاری حکم

پرعملدرآمدکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ اعلی میرپورکوبھی نوکری

سے فارغ کریں ؟کیاحکومت پاگل تونہیں انہیں سپریم کورٹ

کاآرڈردوبارہ پڑھائیں اورسمجھائیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس

مسٹرجسٹس راجہ سعیداکرم نے لیگل ایڈوائزرایم ڈی اے جمیل جاگل

اورایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان سے پوچھاکہ ایک سے

زائدپلاٹوں کی کسی ایک شخص کوالاٹمنٹ کیلئے کیاقانون ہے؟جس

پربتایاگیاکہ قانون کے مطابق ایک درخواست گزارکوایک پلاٹ کے

علاوہ دوسرے یاپھرزائدپلاٹوں کی الاٹمنٹ غیرقانونی ہے جس

پرچیف جسٹس نے کہاکہ پھرایک شخص کے نام ایک سے زائدباقی

تمام پلاٹ ازخودمنسوخ تصورہونگے دوران سماعت سابق

صدربارذوالفقاراحمدراجہ نے معززعدالت کوبتایاکہ میرپورکے دونوں

اداروں بلدیہ اورترقیاتی ادارہ نے 35سال شہریوںکوخوارکیاہے

اورتارکین وطن نے اب یہاں آنااورسرمایہ کاری کرناچھوڑدیاہے جس

سے معاشی نقصان ہواہے چیف جسٹس نے ڈی جی ایم ڈی اے

اعجازرضاسے پوچھاکہ کیاآپ شہریوں کومفت پلاٹوں کی

ریگولائزیشن کرینگے توانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہری پہلے ہی

ان کی قیمت دے چکے ہیں اسلئے اب شہریوں سے 1696پلاٹوں کی

بحالی وریگولائزیشن کے عمل میں کوئی رقم نہیں لی جائیگی جس

پرسپریم کورٹ کے معززبینچ نے حکم جاری کیاکہ ایم ڈی اے کی

الاٹمنٹ کمیٹی 2ہفتوں میں 1696پلاٹوں کی مفت ریگولائزیشن

کاکام مکمل کرے اورڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میرپورکوہدایت کی کہ

وہ پلاٹوں کی مفت ریگولائزیشن کاکام 2ہفتوں میں مکمل کرنے کی

نگرانی کے بعدسپریم کورٹ کورپورٹ کریں جبکہ صدرڈسٹرکٹ

بارمیرپورمرزاقمرالزمان بھی کمیٹی میں شہریوں کی طرف سے

ریگولائزیشن کے کام کی مانیٹرنگ کرینگے اپنے حکم میں سپریم

کورٹ کے بینچ نے مفادعامہ کے 343پلاٹوں کی منسوخی ومکمل

مسمارگی کوبھی یقینی بنانے کی متعلقہ اداروں کوہدایات دی ہیں

جبکہ محض جزوی تجاوزیاجزوی مفادعامہ میں202پلاٹوں کی

موجودگی کوازسرنودیکھ کرمسمارگی اورریگولائزکرنے کافیصلہ

کیاجائے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے شہریوں سے بھی کہاکہ وہ

پلاٹوں کی بحالی میں کسی کوکوئی رقم نہ دیں اوراگرکوئی رقم

مانگے تو براہ راست سپریم کورٹ کے علم میں لائیں سپریم کورٹ کے

اس اہم فیصلہ پرشہریوں کی بڑی تعدادسپریم کورٹ کے

باہرموجودتھی جنہوں نے فیصلے پراظہارتشکرکرتے ہوئے مٹھائیاں

تقسیم کیں اورسابق صدربارذوالفقاراحمدراجہ کے چیمبرمیں بھی

شہریوں نے مبارکباد دی اورمٹھائی تقسیم کی۔


یہ خبر ( سٹی کرائم رپورٹر محمد حسن رضا) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کھیوڑہ : وارڈ نمبر 10 ایم سی گرلز سکول والی گلی کا کام شروع

جمعرات اگست 6 , 2020
پنڈدادنخان: (محمّد ارسلان دلیر کھوکھر ای این این نیوز رپورٹر) وارڈ نمبر 10 ایم سی گرلز سکول والی گلی کا کام شروع الحمداللہ شکریہ چوہدری فواد صاحب ٹیم پی ٹی إٓی کھیوڑہ زندہ باد خبر (محمّد ارسلان دلیر کھوکھر ای این این نیوز رپورٹر) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: