مردان: ڈی پی او آفس میں پولیس جوانوں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد

مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیوز مردان)

مردان: ڈی پی او آفس میں پولیس جوانوں کے مسائل سننے کیلئے

اردلی روم کا انعقاد۔

محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، اچھی کارکردگی

کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی

اور کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی

جائیگی۔ ڈی پی او مردان

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد نے اپنے دفتر

میں پولیس کے مسئلہ مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد کیا۔

اردلی روم میں ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف تھانوں میں تعینات پولیس

کے جوانوں نے ڈی پی او صا حب کے سامنے اپنے عرض معروض پیش

کرتے ہو ئے ا نہیں مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او

مردان نے اہلکاروں کو درپیش جائز مسائل کو فوری حل کرنے کے

احکامات صادر کئے۔ کوتاہی برتنے پر 06اہلکاروں کو محکمانہ

سزا،04اہلکاروں کو کوارٹر گارڈجبکہ 04اہلکاروں کو وارننگ اور01

پولیس اہلکار کو نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس

موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے

ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے جان ومال کی حفاظت کو اپنا

شعار بنائیں۔ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی

کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ

محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، اچھی کارکردگی

کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی

اور کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی

جائیگی

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شاردا : اظہار یکجہتی

جمعرات اگست 6 , 2020
(آفتاب احمد میر کرائم رپوٹر شاردا نیلم) اظہار یکجہتی شاردا وادی نیلم مین بازار شاردا میں شاردا کی عوام پیر مظہر سعید شاہ صاحب کی قیادت میں کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی عوام علاقہ کی بھر پور شرکت کی خبر (آفتاب احمد میر ۔ کرائم رپورٹر) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: