لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرامن احتجاج

مردان(عبداللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیوز مردان)

()اپنے حقوق کےلئے احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق ہے ، ناروا

لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف من

گھڑت مقدمات کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل

پارٹی مردان کے ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمن نے کیا،اُنہوں نے کہا

کہ کاٹلنگ روڈ کے دونوں جانب بڑی آبادی کوموجودہ حکومت نے

سیاسی انتقام کا نشانہ بنارکھاہے اور اُن کے خلاف مختلف گھناونے

حربوں کے علاوہ ناروا لوڈشیڈنگ کرکے اُن کی زندگی اجیرن بنارکھی

ہے ، گذشتہ روز کئی علاقوں کے مکینوں نے مردان کاٹلنگ روڈ پرناروا

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے پُرامن احتجاج کیا جو اُن کا آئینی

وجمہوری حق تھا تاہم حکومتی مخالف سیاسی نظریہ رکھنے کی

پاداش میں اُن کے خلاف ناجائز ومن گھڑت ایف آئی آر درج کراکے

سیاسی انتقام کانشانہ بنادیاہے جس کی عوامی نیشنل پارٹی بھرپور

مذمت اور اُن کے خلاف مکمل سٹیند لےگی، اُنہوںنے کہا کہ حکومت

اپنی ناکامی چھپانے کےلئے عوام کو ظلم وستم کانشانہ بنانے کی

بجائے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی

ہوجائیں حکومت بچوں کا کھیل نہیں ملک میںانارکی، مہنگائی،

بدامنی وبے روزگاری سے عوام بے چین ہیں، اُنہوں نے کہا کہ اگر بے

گناہ شہریوں کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر فور ی ختم نہ کرائیں

بصورت دیگر فیصلہ سڑکوں پر آکر کرینگے

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مردان : یوم استحصال کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد

جمعرات اگست 6 , 2020
مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای۔این۔این۔ نیوز مردان) مردان۔ 5اگست کو یوم استحصال کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد ! صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد کی نگرانی میں 5 اگست یوم استحصال […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: