استحصال کشمیر ریلی سمبڑیال

سمبڑیال ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )

یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل سمبڑیال انتظامیہ کی

جانب سےتقریب کا انتظام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز سائرن بجا کر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے

ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ قومی ترانہ کے بعد کشمیری

ترانہ بھی پڑھا گیا۔

اس کے بعد تحصیل کمپلیکس تا موڑ سمبڑیال تک کشمیراختجاجی

ریلی نکالی گی۔ اختجاجی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر محمداظہار

الحق باجوہ ، بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم گھمن وائس چئرمین انٹی

کرپشن پنجاب، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبڑیال محمد ریاض

باجوہ،ایس ایچ او سمبڑیال، قیصر امین وڑائچ چیف افیسر میونسپل

کمیٹی کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران، سرکاری و غیر سرکاری و

دیگر ادارے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 5اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کی

شناخت چھیننے کی کوشش کی۔اس غیر قانونی سیاہ اقدام اور

تاریخ کے بدترین کرفیو کوایک سال ہوگیا۔محصور مظلوم کشمیری

بھارتی ریاستی بربریت کی زندہ مثال ہیں جہاں ہر کشمیری بدترین

تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے۔

بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم گھمن وائس چئرمین انٹی کرپشن پنجاب نے

کہا کہ جب ارادے مصمم ،عزم جواں، حوصلے بلند اور قوم کا بچہ

بچہ جذبہ قربانی سے آشنا ہوتو تحریکوں کو کامیابی کی منزل سے

زیادہ دیر دور نہیں رکھا جا سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں

بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف شروع ہونے والی تحریک آزادی کی

نئی لہر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی۔

اختجاجی ریلی میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف شدید

نعرہ بازی کی گئی۔

ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کی تحریک کی کامیابی کے لئے

دعا بھی کی گئی۔ کشمیر بنے گا پاکستان


یہ خبر ( سید مطیع الحسن نقوی . ڈویژنل بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنڈدادنخان: کھیوڑہ روڈ الحیات ریسٹورنٹ کے سامنے رکشہ الٹ گیا

جمعرات اگست 6 , 2020
(دانش اقبال ۔ میڈیا رپورٹر) پنڈدادنخان: کھیوڑہ روڈ الحیات ریسٹورنٹ کے سامنے رکشہ الٹ گیا، ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل پنڈدادنخان: حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا پنڈدادنخان: حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ محمد انیس ولد ولی محمد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ پنڈدادنخان: […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: