نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)
ڈپٹی کمشنر نارووال محترم شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ صفائی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں
، لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کو پہلی فرصت میں ترجیح دی جائے ،کام کرنے والے افسران ہی ضلع
میں رہیں گے ، میونسپل کمیٹیز کے افسران کی عدم توجہ سے شہریوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں ، ہفتہ
میں دو دن میں خود صفائی کا جائزہ لیا کروں گا، شہر میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ،صفائی ستھرائی
سمیت سیوریج کی ابتر صورتحال کومستقبل بنیادوں پر حل کیا جائے ، افسران سوشل میڈیا پر کارکردگی کی بجائے عملی
اقدامات سے خدمات فراہم کریں ، اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد ہونے والی کاروائی کی ما نیٹرنگ کریں ۔انہوں نے یہ بات
اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیرازی کے ہمراہ آج علی الصبح فیض پا رک ، ڈی ایچ کیو سرکلر روڈ ، محلہ میراں شاہ حسین
، چوکھنڈی محلہ ،لوہاراں محلہ ،چوک ظفروال بائی پاس ، ریلوے پھاٹک ،عید گاہ روڈ و دیگر پوائنٹس پر صفائی ستھرائی ،
پانی کی نکاسی اور سیوریج کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے