چینی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین فائیو جی فون متعارف کرا دیا

مشہور چینی کمپنی رئیل می ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جسے دنیا کا سستا ترین فائیو جی موبائل فون قرار دیا گیا ہے۔

اس فون کو ابھی صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیلے اور سبز رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت تقریباً 39 ہزار پاکستانی روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے فون کی قیمت 1899 یوآن رکھی گئی ہے۔

فون میں آواز کیلئے ڈولبی ایٹموس سسٹم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دی گئی ٹیکنالوجی بہت کم حرارت خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی صرف بیٹری 65 منٹ میں سو فیصد چارج ہو سکتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.5 انچ ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل، مین کیمرا 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سنسر اور چوتھا ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے۔

اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آج ملک بھر میں شہدائے پولیس کا دن منایا جا رہا ہے

منگل اگست 4 , 2020
یہ دن منانے کا مقصد پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پولیس فورس کی خدمات کو اجاگر کرنے کےلئے صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور ضلع کی سطح پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: