انٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ کی ڈیرہ ژوب روڈ پر ٹیکن پلازہ کے قریب کامیاب کاروائی

(نمائندہ ۔ سلطان شیرانی )

انٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ کی ڈیرہ ژوب روڈ پر ٹیکن پلازہ کے قریب کامیاب کاروائی، پیاز کی آڑ میں ٹرک اور موٹر کار

سے کروڑوں روپے مالیت کی 368کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس کے 307پیکٹ برآمد کرکے منشیات سمگلنگ

کی کوشش ناکام بنا کر4 منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ نے ایس آئی سی

اسلام آباد اور پشاور کے ذرائع سے منشیات کی بھاری مقدار کی بلوچستان کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان سمگلنگ کی اطلاع

پر ڈیرہ ژوب روڈ بین الصوبائی شاہراہ پر ٹیکن پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران کرولا XLI گاڑی نمبر U-3788پشاور

اور نسان ٹرک نمبر EA-5288پشاور کو تلاشی کی غرض سے روکا تو موٹر کار کی تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں

سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس کے 102پیکٹ جن کا مجموعی وزن 122.4کلو گرام تھا برآمد کئے جبکہ نسان ٹرک میں پیاز کی

بوریوں کی آڑ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کے205پیکٹ جن کا مجموعی وزن 246کلو گرام تھا برآمد کرکے موٹر

کار ڈرائیور عاطف الرحمن سکنہ پشاور اور ٹرک ڈرائیور عبدالمحمد سکنہ قبائلی ضلع خیبر ، گلاب خان سکنہ سکنہ قبائلی

ضلع خیبر اور حمزہ علی سکنہ لکی مروت کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ انٹی نارکوٹکس ڈیرہ اسماعیل خان نے چاروں افراد کو

گرفتار کرکے برآمد شدہ منشیات اور گاڑیوں کو قبضے میں لیکر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ انٹی ناکوٹکس

ذرائع کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ بلوچستان کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کی جارہی تھی جسے بعدازاں پنجاب اور

پشاور سپلائی کیا جانا تھا۔

یہ خبر (نمائندہ ۔ سلطان شیرانی ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھیرہ : رانا شہزاد جمیل ۔ ای این این نمائندہ کی نیوز اپ ڈیٹ

پیر جولائی 27 , 2020
بھیرہ ( ضلع رپورٹر ۔ رانا شہزاد جمیل ) اسسٹنٹ کمشنر ،واثق عباس ہرل عید الضیٰ کہ موقع پر امن کمیٹی کے ممبران تاجروں بلدیہ کے افسران ہیلتھ کے افسران اور پولیس افسران سے اجلاس کر رہے ہیں جس میں سکورٹی صفائی کے انتظامات جگر معاملات پر غور کیا گیا […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: