پرائیویٹ یا سرکاری سکول بغیر سکول لیونگ سرٹیفیکیٹ کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہیں دے سکتا

سیالکوٹ ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )

وزیر تعلیم پنجاب سےمرکزی صدرآپسما کاشف ادیب جاودانی اور میڈم سعدیہ ایوب کی ملاقات

کے دوران پیش کیے جانے والے مطالبات پر آل پاکستان پرائیو یٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن

کی قیادت کی کوششیں رنگ لانا شروع ہو گئیں ہیں اس ضمن میں آپسماڈسکہ کے ایک وفد نے صدر

سعید انور چیمہ کی قیادت میں CEO ایجوکیشن سیالکوٹ سے ملاقات کی اور ایک تعلیمی ادارے کو

چھوڑ کر دوسرے میں داخلہ لینے کے لیے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دینے کے

حوالہ سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے

گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے ہیڈز سے ان احکامات پر عمل درآمد کےلیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن

جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، جس پر سی ای او ایجوکیشن محمد یونس وڑائچ نے فوری نوٹیفکیشن

جاری کر دیا جس کے تحت کوئی بھی گورنمنٹ یا پرائیویٹ سکول بغیر سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے

اور سابقہ سکول کے واجباتِ ادائیگی کے سرٹیفکیٹ کے کسی بچے کو داخلہ نہیں دیں گے اس پر عمل نہ

کرنے والے سکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی. والدین کے لیے کسی بھی سکول میں

بچوں کو داخل کروانے کے لئے سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ لینے کے لئے متعلقہ سکول کے بقایا جات

ادا کرنے لازمی ہوں گے، آپسما کےڈسکہ سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سکریڑی پنجاب محمد اعظم

سعید نے اس نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہےکہ ہم یونس وڑائچ صاحب کا شکریہ ادا کرتے

ہیں۔ وفد میں محمد محمودالحسنین, پروفیسر امان اللہ اور محمود اشرف ٹھروہی شامل تھے


یہ خبر ( سید مطیع الحسن نقوی . ڈویژنل بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال نے جون 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ جولائی 1 , 2020
(محمد نبیل حسن رپورٹر) پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال نے جون 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری۔فیصل سلیم کی ہدایت پر اعجاز حسین کی زیر نگرانی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کی ۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال پنجاب ہائی وے پولیس ایس ایس پی راولپنڈی ریجن […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: