47 سالہ گلوکار ہارون نے شادی کرلی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔47 سالہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔ دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔

سوشل میڈیا پر ہارون کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سکھر : احتجاجی مظاہرے

منگل جون 30 , 2020
سکھر سندھ 🙁 نعیم مختار راجپوت ۔ نیوز رپورٹر ) سکھر پریس کلب کے باہر جعلی ڈومیسائل بنانے کے خلاف ضلعی صدر کی سربرہی میں احتجاجی مظاہرے کا گیا۔  

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: