ٹوئٹر نے ”آڈیو ٹوئٹ“ کا زبردست فیچر متعارف کرا دیا، کتنے سیکنڈز کی آڈیو یکارڈ ہوسکے گی؟

  1. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جو صارفین کو مختصر آڈیو کلپ ریکارڈ اور شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا جسے کمپنی نے ”ٹوئٹنگ ود یور وائس“ کا نام دیا ہے۔

ٹوئٹر کی پروڈکٹ ڈیزائنر مایا پیٹرسن نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا ”کئی بار 280 حروف کافی نہیں ہوتے اور کچھ روایتی محاورے ترجمے میں گم ہوجاتے ہیں، تو آج سے ہم نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، تاکہ ٹوئٹر کو مزید انسانی ٹچ دیا جاسکے، یعنی آپ کی آواز۔“

وائس ٹوئٹس ٹائم لائن میں کسی ویڈیو سے ملتے جلتے نظر آئیں گے بلکہ یہ پلے بھی ایک ویڈیو جیسے باکس میں ہوں گے اور ان ٹویٹس ویڈیو کو دیکھنے کی بجائے صارف کی پروفائل تصویر نظر آئے گی جو حرکت کررہی ہو گی۔ یہ فیچر ابتدائی طور پر چند آئی فون صارفین کو فراہم بھی کر دیا گیا ہے جو اس فیچر کو استعمال بھی کر رہے ہیں تاہم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ بہت جلد اسے تمام آئی فون صارفین کو فراہم کر دیا جائے گا۔

 

https://mobile.twitter.com/Twitter/status/1273306563994845185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1273306563994845185&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F18-Jun-2020%2F1146362https://mobile.twitter.com/Twitter?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1273306563994845185&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F18-Jun-2020%2F1146362

کمپنی کے مطابق اسے استعمال کرنے کیلئے ٹوئٹ کمپوزر اوپن کرکے نئے ویو لینتھ آئیکون کو کلک کرکے آڈیو کو ریکارڈ کرنا ہو گا اور ہر وائس ٹوئٹ میں 140 سیکنڈ کی آڈیو ریکارڈ کی جاسکے گی۔ اگر ریکارڈنگ اس سے زیادہ طویل ہوگی تو خودکار طور پر پوسٹ میں وائس ریکارڈنگز کا تھریڈ بن جائے گا۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے محدود افراد کو دستیاب ہوگا۔

آنے والے ہفتوں میں یہ تمام آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ ہر ایک ان آڈیو پیغامات کو اپنی ٹوئٹر ٹائم لائن میں دیکھ سکے گا تاہم ایندرائیڈ صارفین کیلئے اس کی دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا ٹیسٹ کی قیمت ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

جمعہ جون 19 , 2020
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نجی لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کے یکساں نرخ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کو کورونا ٹیسٹوں کےنرخوں کے معاملے پر من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ صحت اورانتظامی افسران اس […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: